آیت اللہ علوی گرگانی کی وفات پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا تعزیتی پیغام

قرآن و عترت کی ثقافت کے فروغ میں ان کی گرانقدر خدمات، قرآنی تصانیف، حدیث، فقہ، اصول و اخلاق، مختلف شہروں اور دیہاتوں میں مختلف رفاہی خدمات اس عالم ربانی کی باقیات صالحات میں شمار ہوتی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے آیت اللہ "سید محمد علی علوی گرگانی " کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

آیت اللہ "رضا رمضانی" کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:


بسم الله الرّحمن الرّحیم
عَن أبي عبداللهِ الصادق (عَلَيْهِ اَلسَّلام) قال: إِذا ماتَ المُؤمِنُ الفَقيهُ ثلمَ فِي الاسلامِ ثُلْمَة لا يَسُدُّهَا شَيْء.

عالم مجاہد اور مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ الحاج سید محمد علی علوی گرگانی (رہ) کی رحلت جو آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی رحلت کے کچھ ہی دن بعد واقع ہوئی، کی وجہ سے عالم تشیع کو عظیم نقصان پہنچا ہے۔

مرحوم مغفور جنہوں نے قم اور نجف کے حوزات عملیہ میں فقہ آل محمد(ص) کے چشمہ زلال سے خوب استفادہ کیا کئی سالوں تک اپنے عقیدت مندوں اور شاگردوں کو اس پاکیزہ تعلیمات سے سیراب کرتے رہے۔

قرآن و عترت کی ثقافت کے فروغ میں ان کی گرانقدر خدمات، قرآنی تصانیف، حدیث، فقہ، اصول و اخلاق، مختلف شہروں اور دیہاتوں میں مختلف رفاہی خدمات اس عالم ربانی کی باقیات صالحات میں شمار ہوتی ہیں۔

مرحوم آیت اللہ علوی گرگانی کے اخلاقی اوصاف جیسے معصومین علیہم السلام کی طرف گہری توجہ اور ان سے توسل، تواضع، انکساری، انتہائی اچھا اخلاق، لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ، سادہ زیستی، ہمارے علماء و فضلاء کے لیے زندہ نمونہ ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام کی حمایت کے علاوہ، عالم اسلام سے متعلق مسائل اور شیعیان عالم کی مظلومیت کے حوالے سے دردمند تھے، اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور اس کی مختلف سرگرمیوں پر نظر رکھتے اور توجہ کرتے تھے۔

اس ناقابل تلافی نقصان پر حضرت ولی عصر (عج)، رہبر انقلاب اسلامی، مراجع تقلید، قم و نجف کے حوزات علمیہ، صوبہ گلستان کے شہید پرور عوام، مرحوم کے اہل خانہ اور تمام شاگردوں، عقیدتمندوں اور مقلدوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
میں خداوند متعال سے اس بزرگ عالم دین کے لیے بلند درجات اور ان کے اجداد طاہرین کے ساتھ حشر و نشر اور پسماندگان کے لیے اجر و صبر کی دعا کرتا ہوں۔

                                                          وإنا لله وإنا إلیه راجعون
                                                             رضا رمضانی
                                              سیکرٹری جنرل اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی
                                                            ۱۶ مارچ ۲۰۲۲

خیال رہے کہ حوزہ علمیہ قم کے بزرگ استاد اور مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید محمد علی علوی گرگانی گزشتہ روز منگل کو دار فانی سے دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*