اس دانشور اور مجاہد شخصیت نے علوم آل محمد (ص) کی پھیلانے اور اسلامی جمہوریہ کے اصول و ضوابط کو مستحکم بنانے میں بے انتہا کوششیں کیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ شیخ یوسف صانعی کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے علمی مقام کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ مرحوم نے علوم آل محمد (ص) کو عام کرنے میں کافی خدمات انجام دیں۔
پیغام کے متن کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
إنا لله وإنا إلیه راجعون
آیت اللہ الحاج شیخ یوسف صانعی (رحمۃ اللہ علیہ) کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی، مرحوم کے برادر محترم حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسن صانعی اور دیگر تمام قرابتداروں اور شاگردوں کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں۔
اس دانشور اور مجاہد شخصیت نے علوم آل محمد (ص) کی پھیلانے اور اسلامی جمہوریہ کے اصول و ضوابط کو مستحکم بنانے میں بے انتہا کوششیں کیں۔
قضاوت کی حساس ذمہ داری، شورای نگہبان اور مجلس خبرگان میں رکنیت، نیز پچاس سے زیادہ علمی کارنامے مرحوم کی زندگی کی برکات میں شامل ہے۔
خداوند عالم سے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتےہیں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
.........
242