آیت اللہ ری شہری کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

آیت اللہ ری شہری کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری کے انتقال پر ایک پیغام جاری کر کے تعزیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری کے انتقال پر ایک پیغام جاری کر کے تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بہت ہی افسوس کے ساتھ عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی خبر موصول ہوئي۔ جو لوگ اس انقلابی عالم دین کے تقوی، نفس کی پاکیزگي اور انتھک مجاہدت سے واقف ہیں، ان کے لیے ان کا بچھڑنا، ایک تلخ اور غم انگیز نقصان ہے۔ اس عالم ربانی کی مجاہدت کے علمی، اخلاقی، انقلابی، سیاسی اور ادارہ جاتی میدانوں کے تنوع نے، جن میں انھوں نے پورے اخلاص و تندہی سے کام کیا، انھیں ایک کم نظیر شخصیت میں بدل دیا تھا۔
میں نے دسیوں سال کی شناسائي کے دوران ہمیشہ ان میں بھلائي اور پرہیزگاری کا مشاہدہ کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ گرانقدر ذخیرہ، ان کے لیے رحمت، مغفرت اور درجات کی بلندی کا سبب بنے گا۔
مرحوم کی محترم اولاد اور دیگر پسماندگان اور ان کے سبھی دوستوں، رفقائے کار، شاگردوں اور چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ والسلام علی عباد اللہ الصالحین۔

سید علی خامنہ ای
22 مارچ 2022

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*