?>

آیت اللہ اعرافی: ابوطالب (ع) فضائل کے مجموعے کا نام ہے جنہوں نے تاریخ میں تزویری کردارنبھایا/ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا کانفرنس کے اہتمام پر شکریہ

آیت اللہ اعرافی: ابوطالب (ع) فضائل کے مجموعے کا نام ہے جنہوں نے تاریخ میں تزویری کردارنبھایا/ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا کانفرنس کے اہتمام پر شکریہ

آیت اللہ اعرافی نے جناب ابوطالب (ع) کی سیرت کے حوالے سے تحقیقاتی آثار کی اشاعت پر تاکید کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی قدردانی کی اور کہا: میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور ان افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس مقدس کام کی راہ میں تک و دو کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت ابوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد سے قبل کانفرنس کی مینیجمنٹ کمیٹی نے حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ علیرضا اعرافی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
آیت اللہ اعرافی نے اس ملاقات میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے تسلیت پیش کی اور جناب ابوطالب (ع) کی سیرت کے حوالے سے تحقیقاتی آثار کی اشاعت پر تاکید کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی قدردانی کی اور کہا: میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور ان افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس مقدس کام کی راہ میں تک و دو کر رہے ہیں۔
حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے جناب ابوطالب (ع) کانفرنس کے انعقاد کو اپنی شرعی، دینی اور اسلامی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کہا: ایسے موضوعات پر کام کرتے ہوئے شیعہ اعتقادات کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے عقائد کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ منصوبہ بندی مضبوط عقائد اور شبہات کے جوابات دینے پر کی جائے کہا کہ جناب ابوطالب (ع) بین الاقوامی کانفرنس کے سیکرٹریٹ کو چاہیے کہ وہ اسٹریٹجک، فعال اور اختلافات سے دور منصوبہ بندی انجام دے۔
حوزہ علمیہ قم کی مجلس اعلیٰ کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس مبارک کانفرنس کو جناب ابوطالب کی شخصیت کے معنوی پہلو کے اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہونا چاہیے کہا: کانفرنس میں مختلف اور منتوع پروگرامز ہونا چاہیے تاکہ جناب ابوطالب کا طرز زندگی کھل کر سامنے آئے۔
انہوں نے جناب ابوطالب کو فضیلتوں کا مجموعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے تاریخ کے اس دور میں اہم کردار ادا کیا اور اس حوالے سے آپ تمام مسلمانوں پر حق رکھتے ہیں۔
انہوں نے پیغمبر اکرم(ص) کی حفاظت میں جناب ابوطالب کے کردار کو بیان کرتے ہوئے کہا: ہمیں چاہیے کہ حوزات علمیہ، یونیورسٹیوں اور جوانوں کے لیے علمی متون تیار کئے جائیں تاکہ طالبعلموں اور اسٹوڈیٹس کو جناب ابوطالب کی خدمات سے آگاہ کیا جا سکے۔
انہوں نے حوزہ علمیہ میں "انجمن شعر و ادب" کو فعال بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوان نسل کو شعر و ادب سے دلچسپی ہوتی ہے لہذا جوانوں کی اس توانائی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
آیت اللہ اعرافی نے یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم اسٹوڈینٹس کے دینی رجحان کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ آج دولاکھ سے زیادہ ہمارے نوجوان یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں اور ۴۵ شعبوں میں علم حاصل کر رہے ہیں ہم یونیورسٹیوں کے متون میں جناب ابوطالب کے اشعار کو لا کر انہیں آپ کی شخصیت سے آشنا کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس ملاقات کے شروع میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے نائب سیکرٹری حجۃ الاسلام و المسلمین احمدی تبار نے کانفرنس سے متعلق اسمبلی کی کارکردگیوں کی رپورٹ پیش کی۔



خیال رہے کہ "جناب ابوطالب(ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی سیمینار'' اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے اور دیگر ہم خیال اداروں منجملہ آستان مقدس حسینی، موسسہ فرھنگی تحقیقات و نشر حضرت ابوطالب، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی، دفتر تبلیغات اسلامی، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ، مرکز آموزش زبان حوزہ ہائے علمیہ، اہل بیت(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی، موسسہ فرہنگی میراث نبوت، جامعۃ الزہرا(س)، الذریہ النبویہ تحقیقی سینٹر، موسسہ فرہنگی قاسم بن الحسن(ع)، موسسہ فرہنگی ابناء الرسول، وغیرہ کے باہمی تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
مقالات اور علمی آثار بھیجنے کی آخری تاریخ 6 فروری 2021 ہے اور سیمینار کے بارے میں مزید جانکاری کے لیے فارسی، عربی، انگریزی اور اردو کے پوسٹرز کو یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
جناب ابوطالب عالمی مشاعرہ کانفرنس بھی اس سیمینار کے ضمنی پروگراموں کا حصہ ہے۔

.................

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی