آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کا کل پیر کو ایران دورہ

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کا کل پیر کو ایران دورہ

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کل بروز پیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق رافائل گروسی اپنے دورہ تہران کے موقع پر ایران کی جوہری توانائی کی قومی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس ملاقات میں اسلامی اور گروسی ایران اور ایجنسی کے مابین تعاون کی کیفیات کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

اس سے قبل ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے گلاسگو اجلاس کے موقع پر امریکی ٹی وی چینل سی این این سے گفتگو میں دعوی کیا تھا کہ ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی کا عمل کمزور ہو گیا ہے۔

ایسو شیئیئٹڈ پریس سے گفتگو میں بھی انہوں نے ایران میں جوہری تنصیبات کی نگرانی کے عمل کے طریقے کو گھنے بادلوں میں پرواز کے مترادف قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ وہ جلد ہی ایران کا دورہ کر کے اس سلسلے میں ایران کے حکام سے گفتگو کر سکیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*