صہیونی تاریخ کے سب سے بڑے مجرم

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نے صہیونیوں کو تاریخ کے سب سے بڑے مجرموں میں قرار دیا ہے۔

ہمارےنمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدراحمدی نژاد نے آج تہران میں صحافی اور میدان صحافت کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملت فلسطین پر صہیونیوں کے مظالم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں سب سے بڑے ظالم و بدعنوان صہیونی رہے ہيں۔صدر احمدی نژاد نے افغانستان میں اغیار کی موجودگی کےجواز کے بارے میں کہا کہ اغیار، ملت افغانستان کو اس طرح پہچنوانا چاہتے ہیں کہ ان پر ہر طرح کے سنگین مظالم ڈھاسکیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے عراق کےحالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے صدام کو مسلح کیا انھیں لوگوں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بہانے، مشرق وسطی پر مسلط ہونے کے لئے عراق پر لشکرکشی کی ۔صدر احمدی نژاد نے قابضوں کےاس دعوے کو مستردکیا کہ وہ آزادی اور جمہوریت کے لئے عراق میں آئے ہيں کہا کہ اس وقت عراق میں دس لاکھ سے زیادہ افراد مارےجاچکے ہيں لیکن پھر بھی ملت عراق کو مجرم اور دہشتگرد بتایا جا رہا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے صحافیوں کے مقام و مرتبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت تمام معاملات، ذرائع ابلاغ اورخبروں کی بنیاد پرانجام دیئےجا رہے ہیں اور سیاسی اقتصادی اور سماجی امور ذرائع ابلاغ اور اطلاع رسانی کے بغیر فروغ نہيں پاسکتے۔صدر مملکت نے امریکہ میں ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے تاکید کےساتھ کہا کہ امریکہ میں ذرائع ابلاغ ، آزادی اور افکار سب سے زیادہ گھٹن ميں ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110


اسلام کے سپہ سالار الحاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت
سینچری ڈیل، نہیں
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی