عالمی یوم قدس بانی انقلاب کا یادگار کارنامہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے عالمی یوم قدس کوبیت المقدس کی آزادی کے لئے رہبر انقلاب اسلامی اور بانی اسلامی جمہوریہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا یادگار کارنامہ قرار دیا ہے۔

 ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت دفاع نے آج (پیر) عالمی یوم قدس کی آمد کی مناسبت سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی یوم قدس، رہبر انقلاب اسلامی اور بانی اسلامی جمہوریہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا یادگار کارنامہ ہے جو ملت فلسطین کے مسائل اورقدس کی غاصب صہیونی ریاست کی نابودی کا ذریعہ ہے۔اس اعلامیے میں آیا ہے کہ عالمی یوم قدس،جرائم پیشہ صہیونی ریاست اور ا س کے حامیوں کے خلاف عالم اسلام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے۔ایران کی وزارت دفاع کے بیان میں خونخوار صہیونی ریاست کے خلاف عالم اسلام اورملت فلسطین کی ساٹھ سالہ استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تینتیس روزہ جنگ میں ملت لبنان کی استقامت اوربائیس روزہ غزہ جنگ میں غزہ کے شہریوں کی پائداری نے ثابت کردیا کہ بیت المقدس صرف اتحاد ، نظم وضبط ، ہوشیاری اورجدوجہد کے ذریعے ہی آزاد ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے صہیونیوں کے چنگل سے بیت المقدس کی رہائی کے لئے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس قراردیا تھا۔یوم قدس کے موقع پر دنیا بھرکے مسلمان اورحریت پسند بڑے پیمانے پرمظاہرہ کرکے صہیونی ریاست کے جرائم کے تئیں اپنی نفرت وبیزاری کا اظہار کرتے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110


اسلام کے سپہ سالار الحاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت
سینچری ڈیل، نہیں
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی