سعودی عرب کے مفتی اعظم کا فتویٰ

میلاد پیغمبر(ص) پر جشن منانا شرک اور بت پرستی ہے

 میلاد پیغمبر(ص) پر جشن منانا شرک اور بت پرستی ہے

بدنام زمانہ اس سعودی مفتی نے نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے یوم ولادت پر کسی بھی طرح کی تقریب کو بت پرستی قرار دے کر اسے سختی سے روکنے کی تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے وہابی مفتی شیخ عبد العزیز آل شیخ نے پیغمبر اکرم (ص) کے یوم ولادت کے موقع پر جشن منانے کو شرک اور بت پرستی قرار دیتے ہوئے اس دن کسی بھی طرح کی تقریب منانے کو حرام قرار دیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے: اس طرح کے جشن اور محفلوں کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے بلکہ برعکس جہالت اور بت پرستی کی علامت ہے۔
بدنام زمانہ اس سعودی مفتی نے نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے یوم ولادت پر کسی بھی طرح کی تقریب کو بت پرستی قرار دے کر اسے سختی سے روکنے کی تاکید کی ہے۔
سعودی مفتی شیخ عبد العزیز آل شیخ کی طرف سے یہ جنجال آمیز فتویٰ ایسے حال میں صادر ہوا کہ سعودی عرب کی فتاویٰ کمیٹی نے آل سعود کی ڈکٹیٹر حکومت کے یوم آغاز کو’’ نیشنل ڈے‘‘ قرار دیا اور اس موقع پر پورے ملک میں جشن منانے کی تاکید کی۔
شیخ عبد العزیز نے اپنے بیانیہ میں اس بات پر تاکید کی ہے کہ ’’نیشنل ڈے‘‘ کے نام کو بدل کر ’’یوم الشکر‘‘ رکھا جائے تاکہ سعودی عرب کے عوام حکومت آل سعود کی خدمات کے پیش نظر آل سعود کی قدردانی کریں اور بڑے پیمانے پر جشن منا کر آل سعود کا شکریہ ادا کریں۔
واضح رہے کہ وہابی مفتی اور سعودی عرب کے شیخ اعظم ایک جانب سے تمام اموات کے لیے حتی فاتحہ خوانی کو شرک جانتے ہیں بلکہ رسول خدا کہ جن کا کلمہ پڑھ کر خود کو مسلمان سمجھتے ہیں ان کے یوم ولادت پر جشن کو حرام قرار دیتے ہیں لیکن دوسری طرف سے آل سعود کے مردہ بادشاہوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے پورے ملک میں جشن منانے کا فتویٰ دیتے ہیں اور اسے یوم الشکر کا نام دیتے ہیں!۔ یہ سعودی وہابی مفتیوں کی حقیقت۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

دنیا بھر میں میلاد پیغمبر رحمت(ص) کی محفلوں کی خبریں
سینچری ڈیل، نہیں
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی