جان کے خطرے کی صورت میں بیوی کے ساتھ زیادتی کی اجازت دینا جائز: مصری سلفی مفتی

جان کے خطرے کی صورت میں بیوی کے ساتھ زیادتی کی اجازت دینا جائز: مصری سلفی مفتی

یہ فتویٰ مصری عالم اور سلفی پارٹی کے نائب صدر یاسر برہانی نے جاری کیا ہے، جس نے مصر بھر میں تہلکہ سا مچا کر رکھ دیا ہے، اور ملک بھر میں اس فتویٰ کی مذمت کی جا رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام ٹائمز کے مطابق مصر میں تہلکہ مچا دینے والا فتویٰ منظر عام پر آ گیا، ایسے کسی فتویٰ کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، جس کے مطابق مردوں کو اجازت دی گئی ہے کہ اگر ان کی جان کو خطرہ ہو تو وہ مخالفین کو اپنی بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اجازت دے دیں۔ یہ فتویٰ مصری عالم اور سلفی پارٹی کے نائب صدر یاسر برہانی نے جاری کیا ہے، جس نے مصر بھر میں تہلکہ سا مچا کر رکھ دیا ہے، اور ملک بھر میں اس فتویٰ کی مذمت کی جا رہی ہے۔ یہ فتویٰ ایک ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی شخص کی بیوی سے زیادتی ایسے ہی ہے جیسے دولت لوٹنا، ایسے واقعات میں شوہر اپنی بیوی کو حملہ آور کے سامنے جھکنے پر مجبور کرے اور اس کا دفاع نہ کرے۔ اس فتویٰ کے خلاف مصر اور سوشل میڈیا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے جبکہ مصری وزارت امور کے ایک عہدیدار اسمد محمد علی کا کہنا ہے کہ اس فتویٰ کا اسلامی شریعت یا عام قانون سے دور کا تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان کو اپنی عزت کا تحفظ کرنا چاہیئے۔ چاہے اسے جیل یا قبر ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ مسلم دنیا کی معتبر ترین یونیورسٹی الازہر نے بھی فتویٰ کی مذمت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

دنیا بھر میں میلاد پیغمبر رحمت(ص) کی محفلوں کی خبریں
سینچری ڈیل، نہیں
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی