شام: چیچن دہشت گرد جس نے 378 افراد کو ذبح کیا +تصاویر

شام: چیچن دہشت گرد جس نے 378 افراد کو ذبح کیا +تصاویر

ابو الولید مسلم اس کا شامی اور عربی نام تھا اور اس نے شام میں 378 سے زائد ایسے مسلمانوں کا سر اس لئے قلم کیا تھا جن کی سوچ اس سے مختلف تھی۔ بعض ویب سائٹوں نے رپورٹ دی ہے کہ گویا یہ درندہ صفت چیچن دہشت گرد لاذقیہ کے نواح میں مارا گیا ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ابو ولید مسلم الشيشانی ـ جس نے 378 شامی باشندوں کو ذبح کیا تھا ـ لاذقیہ کے نواح میں سرکاری افواج کے ساتھ جھڑپوں میں مارا گیا ہے۔ یہ چیچن دہشت گرد اپنے دوسرے ہم وطنوں کی طرح درندگی اور خونخواری کے حوالے سے بدنام تھا اور انسانوں کے گلے کاٹنے کے حوالے سے سب پر سبقت لے گیا تھا۔ یہ شخص مئی 2012 میں ترکی کی خفیہ ایجنسی کی مدد سے ترکی کے راستے شام پہنچایا گیا تھا اور دہشت گرد ٹولے جبہۃالنصرہ کا رکن تھا جو ان دنوں آل سعود کی حمایت یافتہ ٹولے "داعش" کے ساتھ نبرد آزما ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ ٹولہ بھی داعش کی طرح القاعدہ سے وابستہ ہے اگرچہ بعض شواہد بتاتے ہیں کہ یہ ٹولہ اخوان المسلمین سے وابستہ ہے اور ترکی کی اخوانی حکومت کی طرف سے اس کی امداد و حمایت اس دعوے کی دلیل قرار دی گئی ہے کہ یہ ٹولہ اخوانی جماعتوں سے وابستہ ہے۔

1

ایک شامی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ تقریبا 3000 ہزار چیچن دہشت گرد لاذقیہ کے نواحی علاقوں میں چھپے ہوئے ہيں جو جھڑپوں کے وقت دوسرے ممالک سے آئے ہوئے دہشت گردوں کو شامی افواج کے خلاف لڑاتے ہيں اور پھر ان کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہیں لیکن خود براہ راست جھڑپوں میں شرکت نہيں کرتے اور جہاں بھی انھیں مجبور ہوکر لڑنا پڑتا ہے وہاں انہيں بھاری جانی نقصان اور شکست سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ یہ شخص درندگی کے حوالے سے بدنام چیچن دہشت گردوں کے درمیان سب سے زيادہ وحشی سمجھا جاتا تھا اور جہاں بھی کسی بےچارے شامی باشندے کا سر کاٹنے کا فیصلہ کیا جاتا تھا ابو ولید مسلم کو بلایا جاتا تھا اور وہ افراد کا سر کاٹ کر ان کے بےجان جسم کے اوپر رکھ لیتا تھا۔ کہا گیا ہے یہ درندہ اور خونخوار چیچن دہشت گرد بعض وقت دسیوں کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے شامیوں کے سر قلم کرنے کے لئے پہنچا کرتا تھا۔ اس شخص کی ہلاکت کی خبریں مختلف ویب سائٹس سے موصول ہوئی ہیں جن میں [جيش الانقاذ السوري] نامی ویب سائٹ شامل ہے۔

2

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/٭۔٭

جبہۃ النصرہ کا ایک اور مذہبی رہنما ہلاک ہو گیا+تصویر

صوفی بزرگ کےمقبرےاور گرجاگھر دہشت گردانہ حملے/ مگ 29 کی پرواز/ داعش کی کارستانیاں اور ترکی کی تشویش

کرد جماعت کا انکشاف: ترک حکومت جبہۃالنصرہ کو امداد بھیج رہی ہے

شام کے مخالفین جنیوا 2 کانفرنس کی مخالفت کررہے ہيں/ مسئلہ شام میں امید کی کرن

شامی عوام اور مسلح افواج کی حمایت کے لئے کلک کریں اور نام، ایمیل ایڈریس اور سائن کریں۔ یہ میرا اور آپ کا فرض ہے اور حمایت کی نازل ترین صورت


دنیا بھر میں میلاد پیغمبر رحمت(ص) کی محفلوں کی خبریں
سینچری ڈیل، نہیں
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی