حماقت کی ایک اور دلیل

دبئی سفر کرنا حرام ہے

دبئی سفر کرنا حرام ہے

سعودی عرب کے ایک سلفی مفتی نے دبئی سفر کرنے کو حرام قرار دے دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے ایک سلفی مفتی نے دبئی سفر کرنے کو حرام قرار دے دیا ہے۔سعودی عرب کے سلفی مفتی ’’محمد الشنار‘‘ نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مخصوص پیج پر ان سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں لکھا ہے کہ دبئی میں پائی جانے والی اخلاقی برائیوں کی وجہ سے اس شہر میں سفر کرنا حرام ہے۔ سلفی مفتی محمد الشنار کا کہنا ہے کہ محرم کے ساتھ اس شہر میں سفر کرنا جائز نہیں ہے جبکہ محرم کے بغیر گناہ کبیرہ ہے۔سماجی سائٹ ٹویٹر پر اس سلفی مفتی کے دئے گئے اس غیر منطقی اور احمقانہ فتوے کے بعد صارفین نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایسے مفتیوں کو منطقی فکر سے عاری اور ان کا وجود اسلام کے دامن پر دھبہ قرار دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسلام ایک منطقی اور اصول و قواعد پر مبنی دین ہے جبکہ اسلامی تعلیمات کی ترویج کرنے والے مفتیوں کے اندر عقل اور منطق نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے سلفی علماء اکثر اوقات اس طرح کے غیر منطقی فتوے دیتے رہتے ہیں جن کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ چند روز پہلے بھی ایک سلفی مفتی نے فتویٰ دیا تھا کہ شوہر کی عدم موجودگی میں بیوی کے لیے گھر میں کولر چلانا حرام ہے۔ ان کے یہاں فتوے دینے کا اصلی منبع قیاس ہے جو کہ شیطانی عمل ہے’’ اول من قاس ھو ابلیس‘‘۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲


دنیا بھر میں میلاد پیغمبر رحمت(ص) کی محفلوں کی خبریں
سینچری ڈیل، نہیں
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی