بے گھروں کے وطن میں

شاہ فہدبن عبدالعزیز آل سعود کا زیر آب محل

یہ بلادالحرمین کے سابق بادشاہ فہد بن عبدالعزیز آل سعود کے زیر آب قصر بادشاہی کی بعض تصویریں ہیں جس پر بلادالحرمین کے محروم باشندوں کی دولت خرچ ہوئی ہے اور وہ خود بے گھر ہیں ـ 80 فیصد بے گھر ـ لیکن شاہ نے دنیا کے مختلف ممالک میں روئے زمین محلات پر اکتفا نہیں کیا ہے بلکہ زیر آب بھی محل تعمیر کرائے ہیں۔ واہ آل سعود واہ۔

آل سعود کے سابق بادشاہ فہد بن عبدالعزیز آل سعود

سابق سعودی بادشاہ کا زیر آب محل

وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ مَا عَلِمْتُ لَكُم مِّنْ إِلَهٍ غَيْرِي فَأَوْقِدْ لِي يَا هَامَانُ عَلَى الطِّينِ فَاجْعَل لِّي صَرْحًا لَّعَلِّي أَطَّلِعُ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَاذِبِينَ (سورہ قصص آیت 38)

اور فرعون نے کہا کہ اے اہلِ دربار میں تمہارا اپنے سوا کسی کو خدا نہیں جانتا تو ہامان میرے لئے گارے کو آگ لگوا (کر اینٹیں پکوا) دو پھر ایک (اُونچا) محل بنادو تاکہ میں موسٰی کے خدا کی طرف چڑھ جاؤں اور میں تو اُسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔

أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے (قومِ) عاد کے ساتھ کیسا (سلوک) کیا۔

إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ (جو اہلِ) اِرم تھے (اور) بڑے بڑے ستونوں (کی طرح دراز قد اور اونچے محلات) والے تھے۔

الَّتِي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِ جن کا مثل (دنیا کے) ملکوں میں (کوئی بھی) پیدا نہیں کیا گیا۔

وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ اور ثمود (کے ساتھ کیا سلوک ہوا) جنہوں نے وادئ (قری) میں چٹانوں کو کاٹ (شہروں کو تعمیر کر) ڈالا تھا۔

وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ اور فرعون (کا کیا حشر ہوا) جو بڑے لشکروں والا (یا لوگوں کو میخوں سے سزا دینے والا) تھا۔

الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِ (یہ) وہ لوگ (تھے) جنہوں نے (اپنے اپنے) ملکوں میں سرکشی کی تھی۔

فَأَكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَ پھر ان میں بڑی فساد انگیزی کی تھی۔

فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ تو آپ کے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسایا۔

إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ بیشک آپ کا رب (سرکشوں اور نافرمانوں کی) خوب تاک میں ہے۔

مذکورہ بالا آیات کریمہ کا تعلق سورہ فجر سے ہے اب آنے والی تصویروں کا سعودی بادشاہوں کے محلات سے موازنہ فرمائیں:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110


اسلام کے سپہ سالار الحاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت
سینچری ڈیل، نہیں
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی