الکلبانی مسجدالحرام کی امامت سے ہمیشہ کے لئے محروم

معروف سعودی دانشور نے گذشتہ مہینوں کے دوران اہل تشیع کے خلاف الکلبانی کی بدزبانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ موقف کسی بھی عقل سلیم کے نزدیک قابل قبول نہیں ہے اور الکلبانی کو دوبارہ مسجدالحرام کی امامت نہیں سونپی جائے گی.

اہل الببت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شيخ «محسن العواجي» نے العالم ٹیلی ویژن کے پروگرام شيخ «مع الحدث» میں الکلبانی کے شیعہ مخالف موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم علماء کو سیاسی تنازعات سے پرہیز کرنا چاہئے کیوں کہ یہ تنازعات مسلمانوں کی وحدت کو تباہ کردیتے ہیں.

انھوں نے الکلبانی کے شیعہ مخالف موقف کو غیر منطقی اور نامعقول قرار دیتے ہوئے کہا: مسجدالحرام کے سابق امام کا یہ موقف انہیں اس مقدس مقام کی امامت سے ہمیشہ کے لئے دور کردے گا.

العواجی کے اس بیان پر سعودی عرب میں سرگرم عمل انسانی حقوق کے کارکنوں اور اہل تشیع نے اس معروف سعودی دانشور کے موقف کو سراہتے ہوئے اسلام کے مفادات کی حفاظت کے سلسلے میں ان کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا.


اسلام کے سپہ سالار الحاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت
سینچری ڈیل، نہیں
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی