لندن ميں سعودي عرب کے خلاف احتجاج

برطانيہ ميں مختلف تنظيموں کے کارکنوں اور وہاں مقيم بحريني شہريوں نے لندن ميں ايک احتجاجي اجتماع کرکے بحرين پر سعودي عرب کے غاصبانہ قبضے کي مذمت کي

ابنا: بحرين پر سعودي عرب کي لشکر کشي کي دوسري برسي کي آمد کے موقع پر لندن ميں سعودي عرب کے خلاف يہ احتجاج کيا گيا-اس احتجاجي اجتماع کے شرکا نے بحرين ميں سعودي فوج کي غاصبانہ موجودگي کي مذمت کرتے ہوئے آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگائے -اجتماع کے شرکا نے بحرين سے سعودي عرب کي فوج جلد سے جلد نکل جانے کا مطالبہ کيا  -لندن ميں سعودي عرب کے خلاف ہونے والے اس اجتماع ميں شريک لوگوں نے عوام پر آل خليفہ اور آل سعود کے مظالم کي مذمت کي اور کہا کہ جب تک بحريني عوام کے قانوني اور جائز مطالبات پورے نہيں ہوجاتے اس وقت تک ان کے پرامن مظاہرے جاري رہيں گے -واضح رہے کہ دوسال قبل جب بحريني عوام کي پرامن اور جائز تحريک اپنے عروج پر تھي سعودي عرب کي فوج بحرين ميں داخل ہوگئي اور اس نے بحريني فوج اور سيکورٹي فورس کے ساتھ مل کر مظاہرين کو کچلنا شروع کيا اور يوں آل خليفہ حکومت کو گرنے سے بچانے کي کوشش کي -ان تمام مظالم کے باوجود بحريني عوام کا گذشتہ دوبرس سے يہي اعلان ہے کہ وہ بحرين کي شاہي حکومت کي برطرفي تک اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے -ان مظاہروں ميں سعودي عرب اور بحريني فوجيوں کے ہاتھوں اب تک سيکڑوں بے گناہ بحريني  شہري شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں.

.....

/169


دنیا بھر میں میلاد پیغمبر رحمت(ص) کی محفلوں کی خبریں
سینچری ڈیل، نہیں
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی