• رببر معظم انقلاب اسلامی:

    قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے نظام کے دائرے میں رہنے کی صلاحیت کھوچکے ہیں

    حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ‏ای نے حال ہی میں مجلس خبرگان کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی نظام کو اللہ کی اطاعت پر مبنی اور اللہ کی مشیت اور نقشہ قرار دیا اور انتخابات کے بعد رونما ہونے والے فتنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بنیادی مسئلہ، نظام کے تشخص اور اس کی سرحدوں اور معیاروں کی حفاظت ہے اور جو لوگ اس کے ڈھانچے اور تشخص کو ـ جو آئین اور قوانین کی شکل میں جلوہ گر ہے ـ کو قبول کرتے ہیں وہ نظام کے اجزاء سمجھے جاتے ہیں لیکن جو لوگ ان اصولوں کو زبان، عمل اور اشتعال انگیزی کے ذریعے پامال کرتے ہیں، وہ درحقیقت خود اپنے ہاتھوں سے ہی نظام اسلامی کے عظیم مجموعے میں موجودگی کی صلاحیت کھو دیتے ہیں۔

    مزید ...
  • آیت اللہ مكارم شیرازی :

    شیعہ اور سنی اسلامی کی ترقی کے لئے متحد ہوجائیں

    مرجع تقلید آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے کہا: اسلام دشمن طاقتیں اپنی پوری قوت بروئے کار لاکر اسلامی مکاتب کے درمیان اختلاف انگیزی کررہی ہیں چنانچہ شیعہ اور سنی کا فرض بنتا ہے کہ اسلام کی ترقی کے لئے متحد ہوجائیں۔

    مزید ...
  • آیت‌اللہ العظمی نوری ہمدانی:

    ولائی نظام کے سوا ہر نظام طاغوتی ہے ‌

    آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا: اسلام ولائی نظام کے سوا ہر نظام حکومت کو طاغوتی نظام سمجھتا ہے چنانچہ ولائی نظام کے علاوہ ہر نظام طاغوتی، ناجائز و نامشروع اور نامعقول ہے۔

    مزید ...
  • حجت الاسلام والمسلمین صدیقی:

    22 بہمن کا دن قومی اتحاد و بصیرت کا مظہر تھا

    تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام والمسلمین صدیقی نے 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی حماسی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ ریلیاں قومی اتحاد، طاقت، معرفت، بصیرت، ولایتمداری اور پورے ملک کے عوام کی یکجہتی کا مظہر تھیں۔

    مزید ...
  • ہمارا راستہ اسلام ہے؛ محض تماشاگر مت رہو

    قائد شیعیان نائیجیریا «شیخ ابراہیم زکزکی» نے کیٹسینا نامی تاریخی شہر میں تحریک اسلامی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا: ہم نے اپنے راستے کا انتخاب کرلیا ہے؛ ہمارا راستہ اسلام ہے اور کسی کو بھی محض تماشائی نہیں بننا چاہئے۔

    مزید ...
  • آيت‌اللہ العظمی نوري:

    عوام میدان عمل میں موجود رہیں تو فتنوں کی آگ بجھ جاتی ہے

    حضرت آيت اللہ العظمی حسين نوري ہمداني نے کہا: اگر لوگ میدان عمل میں موجود رہیں تو تمام فتنوں کی آگ بجھ جاتی ہے اور ذمہ دار افراد کو چاہئے کہ عوام کو میدان عمل میں با استقامت رکھنے کی فکر کریں۔

    مزید ...
  • رہبر معظم انقلاب اسلامی:

    ذمہ دار حکام کی ذمہ داری محنت اور تدبیر ہے

    کسی کو بھی یہ کہنی کا حق نہیں پہنچتا کہ "میری کوئی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ سب کو اسلام، عوام کے حقوق اور ملک کی عزت و عظمت کے سلسلے میں ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے / اگر مسلمان کی حیثیت سے زندگی گذارنا چاہیں تو طاقتور بننا پڑے گا / حکام کوشش کریں کہ مسائل کو "تدبیر کے پنجے"، محنت و کوشش اور "خدا پر توکل"کے ساتھ حل کریں / حکام کی حمایت کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ہم ان پر تنقید ہی نہ کریں اور انہیں متنبہ ہی نہ کریں۔

    مزید ...
  • رہبر معظم انقلاب اسلامی:

    ایران کے عوام اور حکومت حقیقتِ واحد

    انقلاب اسلامی کے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہر قم کے ہزاروں باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: 30 دسمبر کے ملک گیر مظاہروں میں مؤمن اور با غیرت و بصیرت قوم کی عظیم شرکت قدرت الہی کی جلوہ گری اور انقلاب اسلامی کی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے باقی رہنے والا کارنامہ تھا.

    مزید ...
  • آیت اللہ العظمی خامنہ ای:

    سیدھے راستے پر چلنا ہی استقامت ہے جس کے لئے مجاہدت اور بصیرت کی ضرورت ہے

    رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر بعض سیاستدان بیچ راستے کاہلی کا مظاہرہ نہ کرتے تو آج ملک کی معنوی اور مادی حالت اس سے بہت بہتر ہوتی، / جیسا کہ بار بار تاکید کی گئی ہے اور معاشرے کے حقائق سےبھی ظاہر ہوتاہے کہ انقلاب سے الگ ہوکر جانے والوں سے اس کی طرف آنے والوں کی تعداد دو گنا ہے۔

    مزید ...
  • حج کے موقع پر ولی امر مسلمین کا پیغام:

    یمن میں برادرکشی نے امت اسلامی کا قلب داغدار کیا ہے

    حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج کرام کو اس مبارک موقع سے حصول فیض اور فرائض کی شناخت کا فائدہ اٹھانے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا: باہمی رشتوں کا استحکام، استعمار کے متعدد چہروں والے دیو کے مد مقابل استقامت کی تقویت اور قول و فعل میں مشرکین سے برائت و بیزاری کا اظہار امت مسلمہ کی اولین ذمہ داری ہے۔

    مزید ...
  • یمن کا المیہ؛

    آیت اللہ صافی‌گلپائگانی کا کھلا خط او آئی سی کے نام

    مرجع تقلید آیت اللہ صافی نے حقوق انسانی کے نام نہاد مدافع تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی کانفرنس تنظیم سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر مداخلت کرکے یمن میں ہونے والی جارحیت اور ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرکے جارحیت کی مذمت کرے.

    مزید ...
  • رہبرانقلاب اسلامی:

    امریکہ کے ساتھ بھیڑ اور بھیڑئیے جیسا تعلق نہیں چاہتے

    اسکولوں اور کالجز کے ہزاروں طلباء اور شہداء کے خاندانوں سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی خامنہ‏ای نے استکبار کی شناخت کے لئے بصیرت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: جب تک امریکہ اپنی استکباری اور سامراجی خصلتیں اوردھونس دھمکی کی پالیسی ترک نہ کردے ملت ایران امریکی حکمرانوں کے بظاہر امن پسندانہ بیانات کے دھوکے میں نہیں آئے گی اور کسی صورت میں بھی استقلال، آزادی اور قومی حقوق و مفادات سے پسپائی اختیار نہیں کرے گی.

    مزید ...
  • امام رضا (ع) کے حیات طیبہ کے بارے میں رہبر معظم انقلاب کا تاریخی پیغام

    1984 میں منعقد ہونے والی عالمی امام رضا (ع) کانگریس کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تاریخی پیغام: امام رضا (ع) منبر خلافت سے استفادہ کرکےاس دور کے موجود وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کی سماعت کو صدائے حق سے روشناس کرایا.

    مزید ...
  • رہبر انقلاب:

    اسلام کو خطرناک اور ایران کو مہلک ظاہر کرنا، سامراج کے دو حربے

    اس وقت دشمنوں کے مقابلے میں استقامت اور عز و وقار، قدرت و توانائی اور اسلامی ترقی کی بلندیوں تک رسائی کے لئے مسلم امہ اور مسلم حکومتوں کی سب سے بڑی ضرورت الہی صراط مستقیم کی سمت واپسی، اسلامی احکام کی حکمرانی اور اتحاد و یکجہتی کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سیاسی و جغرافیائی توانائیوں سے بھرپور استفادہ کرنا ہے۔

    مزید ...
  • حکومت کو قائد انقلاب اسلامی کی دس راہنما سفارشات و ہدایات

    قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر مملکت اور کابینہ کے اراکین سے ملاقات میں انصاف کے قیام، بد عنوانی کے سد باب، کمزور طبقوں کی امداد، سادہ زیست، محروم علاقوں پر توجہ اور عوام کے مسائل بالخصوص بے روزگاری اور افراط زر پر قابو پانے جیسے بنیادی اہداف کے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر تاکید فرمائی۔

    مزید ...
  • آیت‏اللہ‏العظمی خامنہ‏ای:

    آیات قرآنی آب حیات ہیں

    اگر ہم اپنے قلوب کو باران رحمت الہی اور ہدایت قرآنی کا ظرف قرار دیں تو قرآنی احکامات کی تعمیل آسان ہو جائے گی اور ذاتی مفادات، جاہ پسندی اور ثروت اندوزی آیات الہی پر عمل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکے گی۔

    مزید ...
  • رہبر معظم انقلاب اسلامی :

    علماء دین ترقی و اصلاح کے علمبردار ہیں

    رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کے علماء و فضلا سے ملاقات میں فرمایا: علماء دین ترقی و اصلاح کے علمبردار ہیں اورعوام کو صراط مستقیم کی طرف ہدایت کرنے کے لئے علماء کووقت کے تقاضوں کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔

    مزید ...
  • آیۃ اللہ رفسنجانی:

    انسانی حقوق کا مغربی دعوی جھوٹا ہے

    تہران کی مرکزی نمازجمعہ آج تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی امامت میں اداکی گئی جس میں نمازیوں کی ایک بہت بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

    مزید ...
  • جنیوا میں صہیونیوں کی رسوا کن شکست

    صدر مملکت نے کہا: صہیونیت ایک سیاسی جماعت کا نام ہے جو بہت ہی پیچیدہ، تشدد پسند اورانبیائے الہی کی تعلیمات کے خلاف ہے اور دنیا کی تمام قوتوں پر تسلط جمانے کے لئے تشکیل پائی ہے۔

    مزید ...
مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی