• سپریم کونسل برائے ثقافتی انقلاب کے صدر اور اراکین کی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات

    قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز سپریم کونسل برائے ثقافتی انقلاب کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات میں کسی بھی قوم کے روحانی خد و خال اور شناخت کی حیثیت رکھنے والے ثقافت کے موضوع کی خاص اہمیت اور شخصی و سماجی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اس کے گہرے اور وسیع اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے سپریم کونسل برائے ثقافتی انقلاب کی ذمہ داریوں کو بہت حساس اور اہم قرار دیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی نظام کے خلاف استکباری محاذ کی جانب سے پیچیدہ اور ہمہ جہتی یلغار کے میدان میں اصلی چھاونی کی حیثیت سے سپریم کونسل برائے ثقافتی انقلاب کے دوش پر پالیسی سازی اور موثر ثقافتی مراکز، اداروں اور متعلقہ اجرائی شعبوں کی رہنمائی کی ذمہ داری ہے۔

    مزید ...
  • سیدحسن نصر اللہ: ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ اس امام عظیم "رہبر انقلاب" کو امت میں متعارف کرائیں

    "جدت و اجتہاد امام خامنہ ای کی نظر میں" کے زیر عنوان ایک کانفرنس کا انعقاد بیروت میں ہوا۔ اس کانفرنس میں حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی الحسینی الخامنہ ای کی شخصیت کے علمی اور اجتہادی پہلوؤوں کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے علماء، دانشوروں اور صاحب رائے شخصیات نے شرکت کی۔

    مزید ...
  • رہبر معظم انقلاب اسلامی: امریکہ اسلامی انقلاب کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا ہے

    رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح امام حسین (ع) ملٹری یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افسروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب میں فرمایا: ایرانی عوام کے انقلابی اصولوں کو بھلادینے والوں کا گناہ معاف نہیں کیا جائے گا۔

    مزید ...
  • رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران

    معاشرے میں الحادی افکار کا فروغ دشمن کے منصوبوں میں شامل ہے

    رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح پارلیمنٹ کے اسپیکر اور پارلیمانی نمائندوں سے ملاقات میں فرمایا: انقلاب اسلامی کے دشمنوں کے ساتھ مقابلے کے عظيم میدان میں سب کو قوم کے ہمراہ ہونا چاہیے۔

    مزید ...
  • جامعة الازہر کے استاد:

    اہل بیت (ع) کی محبت نماز اور روزے کی مانند واجب ہے/ بحرین میں غیر منصفانہ جنگ لڑی جا رہی ہے

    میں مصر سے آیا ہوں وہی ملک جو رأس الحسین (ع) کا میزبان ہے؛ وہی سرزمین جو حسنین کریمین علیہماالسلام کی ہمشیرہ سیدہ زینب (س) کا ملک ہے/ امام حسین علیہ السلام اسلام کی سب سے بڑی انقلابی شخصیت ہیں اور دوران معاصر کی سب سے بڑی انقلابی شخصیت امام خمینی (رح) ہیں / جن لوگوں نے بحرین کے عوام پر غیر منصفانہ جنگ مسلط کی ہے وہ شدت کے ساتھ اپنے فرقہ وارانہ اور عربیت پر مبنی اعتقادات میں ڈوبے ہوئے ہیں اور وہ اس جنگ کو فرقہ وارانہ اور مذہبی قرار دے کر اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    مزید ...
  • بسلسلۂ میلاد بنت الرسول ام ابیہا سلام اللہ علیہا، حسینیہ امام خمینی (رح) میں جشن عصمت / باتصویر

    حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: نورانیت کے لحاظ سے صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے بعد بے مثال شخصیت ہیں۔

    مزید ...
  • رہبر معظم: عدل و انصاف کو زندہ اور حاضر موضوع میں تبدیل ہونا چاہیے

    رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، حوزات علمیہ اور یونیورسٹیوں کے دسیوں دانشوروں ، ماہرین ، اساتذہ اور محققین کی موجودگی میں آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران میں مؤثر افکار کا دوسرااجلاس ہم فکری ، ہم خیالی اورعدالت کے موضوع پر منعقد ہوا۔

    مزید ...
  • علاقے میں مزید انقلابات رونما ہوں گے، رہبر انقلاب اسلامی

    رہبر انقلاب اسلامی نے آج فوج اور پولیس کے کمانڈروں اور عہدہ داروں سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور منجملہ مسئلہ فلسطین پر اسلامی انقلاب سے مرتب ہونے والے گہرے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ علاقے کی تحریکیں رفتہ رفتہ جمع ہونے والے جذبات، افکار و نظریات اور فیصلوں کا نتیجہ ہیں جو اب سامنے آیا ہے اور اس کا سرچشمہ ملت ایران کی پائیداری اور ثبات قدم ہے اور یہ اسلامی مملکت ایران کی پیشرفت کی علامتیں ہیں۔

    مزید ...
  • آیت اللہ عبد النبی نمازی: امریکہ نواز عرب حکام اسلام اور انسانی اصولوں پر یقین نہیں رکھتے

    خبرگان رہبری کونسل کے رکن آیت اللہ عبد النبی نمازی نے لیبیا، یمن، بحرین اور سعودی عرب میں جاری عوامی مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نواز علاقائی عرب حکام کا انسانی اصول پر کوئی اعتقاد نہیں ہے اور عرب حکام اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے بے رحمی اور سفاکی کے ساتھ عوام کا قتل عام کررہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عرب حکام کا نہ صرف اسلام پر بلکہ انسانیت پر بھی کوئی اعتقاد نہیں ہے۔

    مزید ...
  • بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ حضرت آیت‌ اللہ العظمی نوری ہمدانی کا بیان

    حضرت آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے اپنے بیان میں آل سعود اور آل نہیان حکومتوں کی جانب سے بحرین پر جارحیت اور اس ملک کے مظلوم عوام کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو عقلی، شرعی اور بین الاقوامی کے معیاروں کے منافی قرار دیا۔

    مزید ...
  • بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا خطاب

    حضرت آیت‏اللہ العظمی مکارم شیرازی نے بھی مسجد اعظم میں فقہ کے درس خارج کے دوران بحرین کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بحرین پر سعودی اور اماراتی جارحیت کی مذمت کی اور اور ان ممالک کے حکمرانوں سے مخاطب ہوکر کہا: تم تصور نہ کرو کہ تمہارا یہ کام تمہارے لئے سستا پڑے گا اور تمہیں اس اقدام کی قیمت ادا کرنے پڑے گی۔ تم خود غیر محفوظ ترین اور زد پذیر ترین ممالک ہو، سعودی عرب نے ابھی تک حتی ایک بار بھی انتخابات نہیں کرائے ہیں؛ اس کے باوجود تم ایک دوسرے ملک پر فوجی جارحیت کررکھی ہے اور وہاں عوام کا قتل عام کرنے کا ارادہ رکھتے ہو۔

    مزید ...
  • بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کا پیغام

    حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے اپنے شدید اللہجہ بیان مین سعودی عرب اور خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض رکن ممالک کے حکام کو خبردار کرتے ہوئے بحرین پر سعودی اور امارات کی لشکر کشی پر خبردار کرتے ہوئے کہا: اسلام کے خلاف مسلسل برسرپیکار اور استعمار کے کٹھ پتلی حکمرانوں کے زیر تسلط رہنے والے عوام ـ جن کے صبر و تحمل کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ـ خاص طور پر عرب ممالک کے عوام کی اسلامی بیداری اور تحریک، معاصر تاریخ کے بہت اہم واقعات مین سے ہے۔

    مزید ...
  • بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ آیات عظام سیستانی اور بشیر نجفی کا رد عمل

    آیت اللہ العظمی سیستان نے آل خلیفہ حکومت اور سعودی فورسز کی طرف سے پرامن مظاہرین کے خلاف ہونے والے غیر انسانی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے بحرین میں جبر و ظلم کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

    مزید ...
  • رہبر انقلاب اسلامی:

    عالم اسلام میں شروع ہونے والی تحریک بڑھتی جائےگی

    رہبر انقلاب اسلامی نے عالم اسلام کے موحودہ حالات کو انتہائی نازک اور تاریخی قرار دیتےہوئے فرمایا: اس نازک دور کی صحیح شناخت، عوام کے جذبہ ایمانی کی تقویت، اتحاد کا تحفظ، امریکہ کی دھونس میں نہ آنا اور نصرت الہی کی امید رکھنا عالم اسلام میں کروڑوں لاکھ افراد کی شراکت سے شروع ہونے والی عدیم المثال تحریک کی کامیابی کی تمہید ہے۔

    مزید ...
  • مصری انقلابیوں سے خطاب:

    آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ کے اہم خطبات جمعہ 3

    ہر عوامی تحریک میں حقیقی جنگ ارادوں کے درمیان ہوتی ہے۔ جو فریق اپنے عزم میں زیادہ مصمم ہوگا اور سختیوں کو برداشت کرے گا، اس کی کامیابی یقینی ہے۔ قرآن ہمیں سکھاتا ہے کہ: (بے شک جن لوگوں نے کہا: ہمارا رب اﷲ ہے، پھر وہ (اِس پر مضبوطی سے) قائم ہوگئے، تو اُن پر فرشتے اترتے ہیں (اور کہتے ہیں) کہ تم خوف نہ کرو اور نہ غم کرو اور تم جنت کی خوشیاں مناؤ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا)۔

    مزید ...
  • شمالی افریقہ کے انقلابات؛

    آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ کے اہم خطبات جمعہ 1

    ہمارے اپنے انقلاب کے بارے میں، ملت ایران کے اس عظیم واقعے کے بارے میں جو کچھ مجھے عرض کرنا ہے، جو کہ ہمارے لیے ایک سبق اور عبرت ہے، وہ پہلے تو عالمی حقائق کی ایک تصویر کشی ہے، تاکہ یہ دیکھیں کہ مستکبرین، سامراج، عالمی غنڈے، طاقتور ممالک کیا چاہتے تھے اور کیا ہوگیا۔ کس مقصد کے پیچھے تھے لیکن عملی طور پر کیا ہوا؛ اس کے بعد انقلاب کی دو خصوصیات، جن کا تعلق ہمارے اسی دور سے ہے، انہیں بیان کروں گا۔

    مزید ...
  • نماز جمعہ میں ملکی اور علاقائی حالات پر بصیرت افروز خطاب

    رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران کی مرکزی نماز جمعہ میں مؤمن و انقلابی عوام کے عظیم الشان اجتماع میں امسال اسلامی انقلاب کی سالگرہ کو گذشتہ برسوں سے مختلف قرار دیا اور اسلامی انقلاب کے نتیجے میں انجام پانے والی بنیادی اور گہری تبدیلیوں کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ قوم کی پائيداری کی برکت سے یہ تبدیلیاں ان پورے بتیس برسوں کے دوران جاری رہیں اور آج ملت ایران شمالی افریقہ کے تازہ واقعات اور خاص طور پر مصر اور تیونس کے عوام میں اسلامی بیداری کی شکل میں اپنی برسوں کی جدوجہد کے کے دوران اپنی مظلومانہ مگر مقتدرانہ صدا کی بازگشت کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

    مزید ...
  • رہبر انقلاب اسلامی کا درس تفسیر:

    "غیب پر ایمان" متقین کی صفت

    رہبر انقلاب اسلامی كا اپنے درس تفسير میں "غيب پر ايمان ركھنے" کو متقین کی صفت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ "مادہ پرستوں كی زندگی بے مقصد ہے"

    مزید ...
  • رہبرانقلاب اسلامی کادرس تفسير؛

    "متقين كی صفات"

    مترجم:غلام جابر محمدی مصحح:ادريس احمد علوی

    مزید ...
  • رہبر انقلاب اسلامی كا درس تفسیر:

    موصوع 'تقوی" - تقوی كا مفہوم

    رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے اپنے درس تفسير قرآن میں تقوی كے عنوان پر گفتگو كرتے ہوۓ فرمايا كہ تقوی كا مطلب یہ ہے كہ حركت كی حالت میں دوری اختيار كی جاۓ۔ آپ اپنے درس تفسير میں قرآن پاك كے بنيادی عناوين كو زير بحث لاتے ہیں جن میں سے پہلا عنوان تقوی ہے۔

    مزید ...
  • آیت الله العظمی نوری ہمدانی:

    سود معاشرے کو مفلوج کردیتا ہے

    مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا ہے کہ سود معاشرے کو مفلوج کردیتا ہے اورہلاکت کا سبب ہے اور قرض پر منافع تمام فقہاء کے نزدیک سود اورحرام ہے۔

    مزید ...
مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی