• دربار یزید میں حضرت زینب (س) کا تاریخی خطبہ

    یزید کی محفل میں جب حضرت زینب کبری (علیہا السلام) کی نظر اپنے بھائی امام حسین (علیہ السلام) کے خون آلود سر پر پڑی تو آپ نے ایسی غمناک آواز میں فریاد کی جس سے سب لوگوں کے دل دہل گئے : یا حسیناہ ! یا حبیب رسول اللہ ! یا بن مکة و منی ، یابن فاطمة الزہراء سیدة النساء العالمین ، یابن بنت المصطفی ۔ اے حسین ، اے محبوب رسول خدا ، اے مکہ و منی کے بیٹے ! اے فاطمہ زہرا سیدة نساء العالمین کے بیٹے ، اے محمد مصطفی کی بیٹی کے بیٹے !

    مزید ...
  • دین است حسین(ع) / دیں پناہ است حسین(ع)

    پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک حدیث میں فرمایا: حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں جو حسین کا دوست ہے وہ میرا دوست اور جو حسین کا دشمن ہے وہ میرا دشمن ہے یہی وجہ ہے خواجہ اجمیری نے دین محمد (ص) کو حضرت امام حسین (ع) کے نام سے موسوم کرکے واضح کردیا ہے کہ نبی کریم (ص) کا اصلی دین اور اصلی اسلام حضرت امام حسین (ع) کے پاس ہےاور حسین بن علی (ع) کے بغیر دین اسلام کی شناخت ممکن نہیں ہے۔

    مزید ...
  • استقبالِ محرم

    یہ وہ ذاکرین ہیں جنہیں ہم سب سمیت مؤمنین کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جو دلوں کو حبِ علی ع کی گرمی سے گرما دیتے ہیں۔ انہی کی مجالس نعروں سے گونج رہی ہوتی ہیں اور جو آپ زاہدی زاہدی صاحب کی رٹ لگائے ہوئے ہیں، جانتا ہوں میں زاہدی صاحب کو۔ اگر بور ہونا ہو اور کمر میں درد کروانا ہو تو اس سے بہتر اور کوئی بندہ نہیں۔ بھلا بتاؤ۔ مجلس میں توضیح المسائل کا کیا کام؟ زاہدی صاحب ہر جگہ تو یہی باتیں لے کے بیٹھ جاتے ہیں۔ مجال ہے جو انکی مجلس میں ایک نعرہ بھی لگتا ہو!

    مزید ...
  • دعائے پیغمبر اسلام (ص)

    اے اللہ! اسے دوست رکھ جو علی (ع) کو دوست رکھے

    رسول اکرم (ص)نے فرمایا : " من کنت مولاہ فہٰذا علی مولاہ اللہم وال من والاہ، وعاد من عاداہ واحب من احبہ وابغض من ابغضہ وانصر من نصرہ واخذل من خذلہ وادرالحق معہ حیث دار "جس جس کا میں مولیٰ ہوں اس اس کے یہ علی(ع) مولا ہیں اے اللہ اسکو دوست رکھ جو علی کو دوست رکھے اوراس کودشمن رکھ جو علی (ع) کو دشمن رکھے اور حق کو ادھر موڑ دے جدھر علی (ع)ہوں۔

    مزید ...
  • شہید مہدی باکری کا وصیت نامہ

    شاید آپ نے پچاس سال خدا کی عبادت کی ہو اور خداوند اس عبادت کو قبول کرے، لیکن ایک مرتبہ شہداء کے ان وصیت ناموں کو پڑھ لیجيئے، یہ وصیت نامے انسان کو بیدار کرنے کے لئے کافی ہیں۔

    مزید ...
  • ختم سورہ واقعہ

    ہر قمری مہینہ کا پہلا دن جو پیر سے شروع ہو، تو اس مہینہ میں ختم سورہ واقعہ پڑھی جاتی ہے اور یہ ختم چودہ روزہ پر مشتمل ہوتا ہے ۔

    مزید ...
  • مامون کے اصرار پر؛

    نماز عید فطر کی امامت کےلئے امام رضا(ع) کی شرط

    یہ روش کے معنی ہیں جس سے مامون خائف ہوا تھا۔ مامون بھی کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ(ص) کے تحت نماز عید فطر اور نماز عید ضحی پڑھایا کرتا تھا لیکن جب امام(ع) نے نماز پڑھانے کا تہیہ کیا تو نئی روش سامنے آئی جو نئی تو نہ تھی بس لوگ اسے بھول چکے تھے، ورنہ یہ وہی روش تھی جو خدا کے فرمان پر رسول خدا(ص) نے اپنائی تھی۔ مامون کی نماز وہی کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ(ص) والی نماز تھی جس کی روش بدلتی رہی تھی اور اب وہ مامونی اور عباسی روش میں بدل چکی تھی۔ چنانچہ امام رضآ (علیہ السلام) نے فرمایا: میں نماز پڑھانے کے لئے تیار ہوں لیکن میری شرط یہ ہے کہ میں نماز کے لئے اسی روش سے نکلوں گا جس روش سے میرے نانا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) اورمیرے دادا امیرالمؤمنین (علیہ السلام) نکلا کرتے تھے اور اس روش سے نہیں نکلوں گا جس روش سے تم اور تمہار باپ دادا نکلتے رہے ہیں۔ چنانچہ اس روش کو مامون برداشت نہ کرسکا۔

    مزید ...
  • مسئلہ تکفیر

    گزشتہ ماہ ایک دیوبندی ماہنامہ میں مولوی عبدالجبار سلفی حنفی نے "شیعت پر کفرکا الزام" لگانے کی جسارت کی، جس کے جواب میں ایک مضمون آپکی خدمت میں حاضر ہے۔

    مزید ...
  • سخن عشق

    اے جوان عزیز! آپ کو اس معاشرے میں جو بھی قدم اٹھانا ہے پہلے آپ تسلی کر لیں اور یقین حاصل کر لیں کہ آپ کا یہ قدم خدا کے لئے ہے پھر آپ کو اگر سولی پر بھی چڑھنا پڑے تو کوئی مشکل نہیں ہے: شہید عارف حسینی

    مزید ...
  • پیغمبر اعظم (ص) انعامی مقابلہ

    شارٹ ویڈیو کلیپ اور تالیف کتاب کے شعبہ جات میں عظیم انعامی مقابلہ/ موضوعات اور قوانین و ضوابط

    اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے رواں سال کے آخر میں منعقد کئے جانے والے ’’پیغمبر اعظم(ص) عظیم فیسٹیول‘‘ کے عنوان سے انعامی مقابلے میں شعبہ ’’شارٹ ویڈیو کلیپ‘‘ اور شعبہ ’’تالیف کتاب‘‘ کے موضوعات اور قوانین اپنے صارفین اور اس عظیم مقابلہ میں حصہ لینے والوں کی جانکاری کے لیے پیش کئے گئے ہیں۔

    مزید ...
  • علامہ شیخ حسن شحاتہ کون تھے؟/ دلچسپ انٹرویو/ مظلومانہ شہادت+تصاویر+18

    میں نے خواب میں دیکھا کہ پیغمبر اسلام (ص) ایک پہاڑ کی بلندی پر تشریف فرما ہیں کہ اتنے میں امیر المومنین(ع) بھی پہنچ جاتے ہیں اور آپس میں باتیں کرنے لگتے ہیں جبکہ میں بھی ان کی باتوں کو سن رہا اور سمجھ رہا ہوتا ہوں۔ اس کے بعد پیغمبر اسلام(ص) علی علیہ السلام کو کسی کام کے لیے بھیجتے ہیں اور اپنے بائیں ہاتھ سے میری طرف بھی اشارہ کرتے ہیں کہ میں بھی ان کے ساتھ جاوں۔ میں علی علیہ السلام کے پیچھے چل پڑتا ہوں۔ علی علیہ السلام آگے آگے اور میں ان کے پیچھے پہاڑ سے نیچے اترنا شروع ہوتے ہیں۔ جہاں میں گرنے لگتا ہوں آپ اپنے ہاتھ کے اشارے سے مجھے گرنے سے بچا لیتے ہیں۔

    مزید ...
  • وہ مسجد جو امام زمانہ (ع) کے حکم سے تعمیر کی گئی+تصاویر

    امام زمانہ(ع) کا حسن بن مثلہ سے خطاب: لوگوں سے کہو کہ اس مسجد کی طرف توجہ کریں، اسے عزیز رکھیں اور چار رکعت نماز اس مسجد میں پڑھیں۔ دو رکعت نماز، تحیت مسجد کے عنوان سے بجا لائیں جس کی ہر رکعت میں ایک بار سورہ حمد اور سات دفعہ سورہ توحید پڑھیں اور رکوع و سجود کے اذکار کو بھی سات سات مرتبہ پڑھیں۔

    مزید ...
  • سیرتِ حضرتِ زہراء (س) کلام اقبال کی روشنی میں

    علامہ اقبال چاہتے ہیں کہ مخدراتِ ملت اس عظیم ہستی کا محض زبانی اکرام و احترام کی حد تک ہی خود کو محدود نہ رکھیں۔ بلکہ خاتونِ جنت کی اتباع و پیروی سے اس دنیا کو جنت کا نمونہ بنائیں اور ملت و انسانیت کی تقدیر سنوارنے کا اہم ترین کام بحسنِ خوبی انجام دیں۔ یہ اہم ترین کام جب ہی ہو گا جب مادرانِ ملت کی آغوش میں شبیر ع جیسے فرزند پروان چڑھیں گے۔

    مزید ...
  • کیا آپ ام داود کے بارے میں کچھ جانتے ہیں؟

    امام صادق علیہ السلام نے ام داود کو اس طرح سے یہ عمل بتایا۔ آپ نے فرمایا: تین دن یعنی تیرہ، چودہ اور پندرہ رجب کو روزہ رکھیں پندرہ رجب کو ظہر کے وقت غسل کریں اور نماز ظہر ادا کریں نماز ظہر کے بعد آٹھ رکعت عصر کے نافلہ بجا لائیں اور نوافل سے فارغ ہونے کے بعد یہ دعا پڑھیں جو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں، دعا پڑھنے کے بعد سجدے میں جائیں اور کہیں: لَکَ سَجَدْتُ وَ بِکَ آمَنْتُ فَارْحَمْ ذُلِّي وَ فَاقَتِي وَ كَبْوَتِي لِوَجْهِي. پورے خلوص کے ساتھ دعا کریں تاکہ اشک آپ کی آنکھوں سے جاری ہو جائیں۔ چونکہ اشکوں کا جاری ہونا ہی اس دعا کی قبولیت کی شرط ہے‘‘۔

    مزید ...
  • علامہ امینی کا ایک نہایت دلچسپ مناظرہ

    صبح کے قریب جامعہ کے متعدد اساتذہ، قاضی اور تاجر حضرات سجدے میں گر گئے اور مذہب تشیع اختیار کرنے کا اعلان کیا اور اس کے بعد انہوں نے علامہ امینی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں کشتی نجات میں بٹھانے کا اہتمام کیا تھا.

    مزید ...
  • خدا قانون کے سایہ میں انسانوں کی تربیت کرتا ہے: جوادی آملی

    آیت اللہ جوادی آملی: خداوند متعال قانون کے سایہ میں انسانوں کی تربیت کرتا ہے، فقہ اور اخلاقیات کے ذریعہ اس کی پرورش کرتا ہے اور اسی کی ذات انسانوں کی تربیت و پرورش کی ذمہ دار و عھدیدار بھی ہے، اس نے اس دنیا کی خلقت کی وہی اس کی تربیت بھی کرسکتا ہے ۔ تربیت کی دنیا میں پھول و پودے کی تربیت کچھ مختلف ہے تو زمین و آسمان کی تربیت میں کچھ مخصوص قوانین حاکم ہیں اور انسانوں کی پرورش الھی قوانین کےمطابق ہے، خداوند متعال انسانوں کو اپنے قوانین کے تحت پرورش کرتا ہے ۔

    مزید ...
  • آیت ‌الله جوادی آملی:

    سوره مبارکه احزاب کی ابتدائی آیات کی تفسیر

    مفسر عصر آیت ‌الله جوادی آملی نے تاکید کی : ھم دنیا میں تنہا نہیں ہیں، ھم قومی، علاقائی اور عالمی مشکلات سے روبرو ہیں جسے سنجیدگی کے ساتھ حل کیا جائے، اظھار محبت اور نفرت پر امنیت سایہ فگن رہے ۔

    مزید ...
  • سورہ حمد کی تفسیر (۱)

    سورۂ حمد وہ واحد سورہ ہے جسکو روزانہ کم سے کم دس بارواجبی نمازوں میں تلاوت کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔' لا صلاة الا بفاتحة الکتاب'

    مزید ...
  • سپاہ صحابہ کا خفیہ پرنٹنگ پریس/ فرقہ وارانہ لیٹریچر کا راز فاش

    گذشتہ 30 برسوں سے مسلسل محسوس کیا جارہا ہے کہ شیعہ اور سنی کے خلاف لکھی جانے والی کتابوں کا منبع ایک ہی ہے اور بعض خاص لوگ امریکہ، یہودی ریاست اور پاکستان و اسلام دشمن ممالک سے ڈالرات و ریالات لے کر بیک وقت اہل تشیع کے خلاف بھی لکھتے ہیں اور اہل سنت کے خلاف بھی لکھتے ہیں ایک انکشاف:

    مزید ...