• جناب علی اکبر علیہ السلام ۔ پوسٹر

    سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے فرزند، حضرت علی اکبر علیہ السلام تاریخی قرائن و شواہد کی بنیاد پر مرسل اعظم حضرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے شکل و شمائل اور رفتار و کردار کے لحاظ سے بہت زیادہ شباہت رکھتے تھے جس کے سبب آپ کو شبیہ پیغمبر کہا جاتا ہے۔۱۱ شعبان المعظم آپ کا یوم ولادت باسعادت ہے جسے ایران میں یوم نوجوان کا عنوان دیا گیا ہے۔

    مزید ...
  • پیغامبرِ کربلا حضرت امام زین العابدین ( ع) کی ولادت مبارک ہو!

    تین شعبان المعظم حریت پسندوں کے سید و سالار حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت جبکہ چار شعبان المعظم علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت تھا اور آج پانچ شعبان المعظم واقعہ کربلا کے مبلغ و پیغام رساں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے۔

    مزید ...
  • جھوٹ سے بچو! ۔ پوسٹر

    اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرزند رسول امام زین العابدین علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: جھوٹ سے بچو، چھوٹا ہو یا بڑا، سنجیدگی کے ساتھ ہو یا مذاق میں، کیوں کہ اگر انسان چھوٹا جھوٹ بولے گا تو اس میں بڑے جھوٹ بولنے کی جرأت پیدا ہو جائے گی۔ (اصول کافی، جلد ۲، ص ۳۳۸)

    مزید ...
  • علمدار کربلا کا یوم ولادت باسعادت مبارک ہو

    تین شعبان المعظم حریت پسندوں کے سید و سالار حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے۔ چار شعبان المعظم علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے اور پانچ شعبان المعظم واقعہ کربلا کے مبلغ و پیغام رساں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے۔

    مزید ...
  • علمدار با وفا, ایک طائرانہ نظر

    اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امیر المومنین علیہ السلام اپنے فرزند حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے بارے میں فرماتے ہیں: «اِنَّ وَلَدِی الْعَبّاس زَقَّ الْعِلْمَ زَقّاً» میرے فرزند عباس نے اس طریقے سے مجھ سے علم و دانش حاصل کیا جس طرح پرندے کا ایک بچہ اپنی ماں سے دانہ پانی حاصل کرتا ہے۔

    مزید ...
  • کشتی انقلاب کے ناخدا، بقیۃ اللہ (عج) ۔ پوسٹر

    اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اللہ تعالی سے ہماری پہلی دعا یہ ہونا چاہئے کہ اسے بڑی کامیابیوں کا سال قرار دے اور حضرت امام زمانہ کی بارگاہ میں جو اس کشتی کے ناخدا ہیں، ہم یہ عرض کریں گے کہ وہ اپنے ملک کو ساحل نجات پر پہنچائیں، ایران کے مومن عوام کی پشت پناہی کریں، مدد فرمائیں۔ (رہبر انقلاب اسلامی/ نوروزی پیغام سنہ ۱۳۹۹ہجری شمسی)

    مزید ...
  • حسین نور ہدایت وسفینة النجاة

    اسوہ حریت و آزادی، فرزند رسول الثقلین، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر پورا اسلامی جمہوریہ ایران جشن و نور و سرور میں غرق ہے۔

    مزید ...
  • عید نبوت و بعثت، عید اخلاق و انسانیت مبارک! ۔ پوسٹر

    اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہجرت سے ۱۳ برس قبل جس وقت حبیب خدا، رحمت للعالمین کی ذات اقدس نے چالیس برس مکمل کئے تو خلاق کائنات نے اپنے آخری نبی کے طور پر سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو انتخاب فرمایا اور یوں عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) کے بعد ایک بار پھر وحی الٰہی کے نزول کا آغاز ہوا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ و سلم اپنے بعثت کے فلسفے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: میں مکارم اخلاق یا اخلاقی فضائل و کمالات کو معراج عطا کرنے کے لئے مبعوث کیا گیا ہوں۔

    مزید ...
  • کون سا علم بہتر ہے؟ ۔ پوسٹر

    امیر المومنین علی علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے: وہ قلیل علم جس پر عمل کیا جائے، اُس کثیر علم سے بہتر ہے جو بلا عمل ہو! (غررالحکم، حدیث 6772)

    مزید ...
  • عطر لگانے کا فائدہ!۔ پوسٹر

    اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرزند رسول امام جعفر صادق علیه السلام عطر اور پرفیوم کی اہمیت و افادیت کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: جو شخص اپنے دن کے آغاز میں عطر لگاتا ہے، تو شب ہونے تک اسکی عقل و خرد اس کا ساتھ دیتی ہے۔ (مفاتیح الحیات، ص ۱۳۳)

    مزید ...
  • غصے کو قابو میں رکھنے کا فائدہ ۔ پوسٹر

    اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کون نہیں چاہتا کہ اس کی برائیاں چھپی رہیں اور لوگوں کی نظروں میں اسکی عزت و احترام باقی رہے۔ اس کے لئے فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: جو شخص غصے کو اپنے قابو میں رکھتا ہے، خداوند عالم اس کے عیوب کو چھپا دیتا ہے! (میزان الحکمہ جلد ۸، ص ۴۵۱)

    مزید ...
  • اگر پانچ خصلتیں نہ ہوتیں...! ۔ پوسٹر

    امیر المومنین علی علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: اگر پانچ خصلتیں نہ ہوتیں تو سبھی کا شمار صالحین میں ہوتا: جہالت، لالچ، کنجوسی, ریاکاری اور خود پسندی.

    مزید ...
  • دنیا بھرمیں مولود کعبہ کا جشن

    مولود کعبہ امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب کی ولادت باسعادت کا جشن اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں انتہائی مسرت و عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

    مزید ...
  • جشن میلاد امام محمد تقی (ع) مبارک

    فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعات کی مناسبت سے ایران سمیت مختلف ملکوں میں جشن اور قصیدہ خوانی کی محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید ...