اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
اتوار

3 مارچ 2024

11:59:59 PM
1442008

طوفان الاقصی؛

یکم رمضان سے پہلے، مذاکرات کا دروازہ بند ہو جائے گا۔۔۔ حماس

حماس کے ذرائع نے کہا: امریکہ اور اسرائیل ثالثوں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور مقاومت پر اپنی شرائط ٹھونسنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں کوئی رعایت نہیں دیں گے۔

ماخذ :
اتوار

3 مارچ 2024

2:19:04 PM
1441874

جنگ بندی کے لئے حماس کی شرائط؛

مذاکرات میں لچک دکھانے کے لئے تیار ہیں تاہم لڑائی جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں۔۔۔ اسماعیل ہنیہ

صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو اور ان کی کابینہ پر جھوٹ بولنے اور مذاکرات میں ناکامی کا الزام لگایا ہے۔ حماس نے جنگ بندی کے مذاکرات میں فلسطینیوں کی مرکزی نمائندہ کی حیثیت سے، حالات کو جانتے ہوئے نیز مزاحمتی گروپوں کی طاقت کا اندازہ لگاتے ہوئے، مذاکرات کے لیے اپنی شرائط طے کی ہیں۔

ماخذ :
اتوار

3 مارچ 2024

1:58:53 PM
1441870

غزہ پر فضائی امداد گرانا انسانیت کی توہین ہے۔۔۔ مصری تجزیہ کار

ایک مصری تجزیہ کار نے غزہ کے باشندوں کو امداد کی فضائی ترسیل کو انسانیت کی توہین قرار دیتے ہوئے زمینی ترسیل کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

ماخذ :
اتوار

3 مارچ 2024

12:02:11 PM
1441855

طوفان الاقصی؛

غزہ پر بم گرانے والے اب اشیائے خورد و نوش گرائیں گے / یہ انسانیت کی توہین ہے + تصویر

غزه کے چھوٹے سے انتہائی گنجان آباد علاقے پر اب تک 22000 ٹن امریکی بم، میزائل اور توپوں کے گولے گرائے گئے ہیں، ہزاروں خواتین اور بچوں سمیت 40 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

ماخذ :
ہفتہ

2 مارچ 2024

9:45:51 PM
1441768

فلسطین انسانی برادری کے ضمیر کا معیار ہے، آج خاموش رہنے والے کل بھاری نقصان اٹھائیں گے۔۔۔ صدر ڈاکٹر رئیسی

فلسطینیوں پر مسلط کردہ صہیونی جنگ در حقیقت شرارت اور شرافت کے محاذوں کا باہمی معرکہ ہے۔ اس محاذ کا ایک فریق وہ فوج ہے جس کو ہر وقت امریکی بموں اور زیادہ سے زیادہ طاقتور اور تباہ کن ہتھیاروں کا انتظار رہتا ہے اور دوسرا فریق وہ بچے ہیں جن کو روٹی کے ایک نوالے کو ترس رہے ہیں۔ جن لوگوں نے آج خاموشی اختیار کی ہے ان کو کل بھاری تھپڑ کھانا پڑے گا۔ آج فلسطین انسانی برادری کے ضمیر کا معیار اور پیمانہ ہے۔

ماخذ :
ہفتہ

2 مارچ 2024

7:27:27 PM
1441721

مجلس خبرگان کے رکن اور تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی انتقال کر گئے + مختصر حالات زندگی

مجلس خبرگان کے رکن اور تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اپنی رہائشگاہ میں وفات پا گئے ہیں۔

ماخذ :
ہفتہ

2 مارچ 2024

12:35:04 PM
1441653

انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت عالمی استکبار کے منہ پر طمانچہ تھی، آیت اللہ رئیسی

صدر اسلامی جمہوریہ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے بدخواہوں نے انتخابات کو ناکام بنانے کے لیے اپنے تمام حربے استعمال کئے، لیکن ایران کے جذبہ ایمان و امید سے سرشار باشعور عوام کی بروقت اور پرجوش شرکت نے عالمی استکبار کو مایوس اور رسوا کر دیا۔

ماخذ :
جمعہ

1 مارچ 2024

6:58:26 PM
1441442

خصوصی رپورٹ؛

ایران میں عام انتخابات: عوام کے پرجوش استقبال نے دشمن کو مایوس کر دیا + باتصویر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان کے بارہویں دور اور مجلس خبرگان کے چھٹے دور کے ارکان کے انتخاب کے لئے وزارت داخلہ کے حکم پر ایران بھر میں ہزاروں پولنگ اسٹیشنز جمعہ کی صبح 08:00 کھل گئے۔

ماخذ :
جمعہ

1 مارچ 2024

1:58:16 PM
1441415

ایرانی سیٹلائٹ "پارس-1" کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا گیا + ویڈیو اور تصاویر

ایرانی سیٹلائٹ "پارس-1" روس کے ووسٹوچنی خلائی اڈے سے سویوز لانچر کے ذریعے خلا میں بھیج دیا گیا۔

ماخذ :
جمعہ

1 مارچ 2024

8:13:26 AM
1441374

غاصب اسرائیلی ریاست کے برے دن، بھاری جانی نقصان سے لے کر قیدیوں کی رہائی تک۔۔۔ سید عبدالملک الحوثی

یمنی انقلاب اور انصار اللہ تحریک نیز یمنی مقاومت کے قائد سید عبدالملک الحوثی نے کہا: غاصب اسرائیلی ریاست کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے / اللہ تعالیٰ کی مدد سے، ہم باب المندب سے اسرائیلی دشمن کے جہازوں آمد و رفت بند کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور امریکی اور برطانوی جہازوں پر دردناک ضربیں لگا چکے ہیں۔

ماخذ :
جمعرات

29 فروری 2024

4:39:13 PM
1441226

طوفان الاقصی؛

اسرائیل کو بیک وقت تین محاذوں پر شکست ہوئی، امریکی مصنف

ایک امریکی مصنف نے امریکی ہتھیاروں سے غزہ کے عوام کے قتل عام کے سبب واشنگٹن کی ساکھ متاثر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل بیک وقت تین محاذوں پر ناکام ہوا ہے۔

ماخذ :
جمعرات

29 فروری 2024

4:33:02 PM
1441224

غزہ: مزاحمتی فورسز نے اسرائیلی چھاتہ بردار بریگیڈ کو دھول چٹا دی، پسپائی اختیار کرنے پر مجبور

عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی سے صیہونی فوج کی چھاتہ بردار بریگیڈ کے انخلاء کی خبر دی ہے۔

ماخذ :
جمعرات

29 فروری 2024

4:27:39 PM
1441223

اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی انتخابات، 6 کروڑ ووٹر

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں 6 کروڑ 2 لاکھ سے زائد افراد ووٹ دے سکیں گے۔

ماخذ :
جمعرات

29 فروری 2024

4:23:48 PM
1441222

ایرانی انتخابات، کل صبح 8 بجے ووٹنگ کا آغاز ہوگا

پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے سلسلے میں جمعہ کے دن صبح 8 بجے پورے ملک میں ووٹنگ کا آغاز ہوگا۔

ماخذ :
جمعرات

29 فروری 2024

4:17:01 PM
1441221

ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے، صدر رئیسی

ایرانی فضائیہ کے اعلی افسران سے ملاقات کے دوران صدر رئیسی نے کہا کہ مضبوط دفاع ملکی سلامتی اور دشمن کے مقابلے میں استقامت کا ضامن ہے۔

ماخذ :
جمعرات

29 فروری 2024

4:10:27 PM
1441220

طوفان الاقصی؛

خون خوار صہیونی فوج کی بربریت جاری، مزید 100 فلسطینی شہید

غاصب صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 11 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 96 شہید اور 172 زخمی ہوئے۔

ماخذ :
جمعرات

29 فروری 2024

4:06:55 PM
1441219

طوفان الاقضی؛

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 5,424 طلباء شہید

فلسطینی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر 7 اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 5,424 طلباء شہید اور 9,193 زخمی ہو چکے ہیں۔

ماخذ :
بدھ

28 فروری 2024

10:41:12 PM
1441110

امام زمانہ (عَجَّلَ اللّه تَعَالَىٰ فَرَجَہُ الشّريف) تشریف کیوں نہیں لاتے؟ (3)

امام زمانہ (عَجَّلَ اللّه تَعَالَىٰ فَرَجَہُ الشّريف) اپنی مشہور توقیع [مکتوب] میں شیخ مفید (رحمہ اللہ) کو لکھتے ہیں: "اگر ہمارے شیعہ ـ جنہیں اللہ تعالیٰ طاعت و عبادت کی توفیق عطا فرمائے ـ ہمارے ساتھ کئے ہوئے عہد کی پابندی پر متفق اور ہم دل ہوتے تو ان سے ہمارے دیدار کی برکتیں مؤخر نہ ہوتیں، اور ہماری ملاقات کی سعادت بہت جلد انہیں نصیب ہوتی، چنانچہ کوئی چیز بھی ہمیں ان سے نہاں نہیں رکھتی سوا ان چیزوں کے جو ان سے ہم تک پہنچتی ہیں"۔

ماخذ :
منگل

27 فروری 2024

6:16:04 PM
1440799

توہین صحابہ و اہلبیتؑ بل، شدت پسندوں کے ہاتھ میں قانونی آلہ قتل / 298 اے میں ترمیم کیسے ہوئی؟

یہ بل ملک میں موجود شدت پسند عناصر کے ہاتھ میں قانونی آلہ قتل دینے کے مترادف ہے، جس کے ذریعے وہ کسی بھی شخص، سوچ، تحریر کو معدوم کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ کیا ایسے قانون کی نظیر عالم اسلام یا دنیا کے کسی اور ملک میں ملتی ہے، جس میں ملزم کو گرفتاری کے وقت ہی مجرم قرار دے دیا جائے اور اس سے ضمانت کا حق بھی سلب کر لیا جائے۔

ماخذ :
منگل

27 فروری 2024

2:37:56 PM
1440773

غزہ پر ہونے والے مظالم پر احتجاج؛ امریکی سپاہی آگ میں کود پڑا؛ عالم اسلام پھر بھی خاموش + ویڈیو

ہم [مسلمان] سو رہے ہیں، ہمارے جذبے استعماری پروپیگنڈے سے ماند پڑ رہے ہیں، مگر اہل فلسطین کے دشمن انسانیت سے نکل چکے ہیں۔ اسرائیلی سیاستدانوں کو تو چھوڑیں، امریکی رکنِ کانگرس اینڈی اوگلز نے کہا ہے کہ غزہ میں تمام فلسطینیوں کو ہلاک کر دینا چاہیئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ امریکی کانگریس کے رکن کی یہ رائے ہے تو آپ اسرائیلی فیصلہ سازوں کے بارے میں بہتر سوچ سکتے ہیں کہ ان کی رائے کیا ہوگی؟ [امت مسلمہ کی رائے کیا ہے؟]