حضرت امام حسین (ع) نے ظالم اور مظلوم کا فرق واضح کر دیا

حضرت امام حسین (ع) نے ظالم اور مظلوم کا فرق واضح کر دیا

جماعت اہل سنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ سب سے پہلے یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے فاسق و فاجر، ظالم، حدود شرعی کو معطل کرنے والا، امت مسلمہ کا حاکم و امیر نہیں ہو سکتا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جماعت اہل سنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ سب سے پہلے یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے فاسق و فاجر، ظالم، حدود شرعی کو معطل کرنے والا، امت مسلمہ کا حاکم و امیر نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ایسے شخص کی بیعت ہو سکتی ہے، حضرت امام حسین (ع) نے میدان کربلا میں عظیم قربانی پیش کر کے حق و باطل، ظالم و مظلوم کے فرق کو واضح کر دیا اور دین اسلام کی بنیادوں کو مستحکم کر کے قیامت تک کے لیے مثال قائم کی، اُنہوں نے کہا کہ حکمرانی عدل و انصاف برپا کرنے کا نام ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میں منعقدہ علمی مذاکرے سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے عقائد اور فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے تفصیلی جوابات دیے، علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ اہل بیت کی محبت حضور اقدس (ص) کی محبت کی علامت اور حضور کی محبت ایمان کی علامت ہے۔    

 ۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram