فرزند رسول امام علي نقي عليہ السلام کا يوم شہادت ايران ميں سوگ

آج تين رجب فرزند رسول حضرت امام علي نقي عليہ السلام کے يوم شہادت پر پورا ايران سوگوار و عزادار ہے -

ابنا: امام علي نقي عليہ السلام کے يوم شہادت کي مناسبت سے کل رات سے ہي پورے ملک ميں مجالس عزا کا سلسلہ جاري ہے اور مقدس مقامات اور مساجد و امامبارگاہوں ميں مجالس غم کا يہ سلسلہ آج پورے دن جاري رہے گا.مشہد مقدس ميں دسيوں ہزار کي تعداد ميں زائرين اور مجاورين نے امام علي نقي عليہ السلام کي مظلومانہ شہادت پر اشک غم بہائے اور نوحہ و خواني و سينہ زني –قم ميں بھي جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليھا کے حرم ميں مجالس عزا برپا ہورہي ہيں اور لوگ اپنے دسويں ہادي و پيشوا کا غم منار ہے ہيں.

فرزند رسول امام علي نقي عليہ السلام پندرہ ذي الحجہ دو سو بارہ ہجري قمري کو اس دنيا ميں تشريف لائے -  آپ کے مشہور القاب ہادي و نقي ہيں - آپ اپنے والد کي شہادت کے بعد آٹھ سال کي ہي عمر ميں منصب امامت پر فائز ہوگئے-  آپ کا دور امامت تينتيس سال تھا جس کے دوران امام علي نقي عليہ السلام نے اسلامي تعليمات اور مذہب جعفري سے عوام کو روشناس کرانے ميں بے پناہ کوشش کي اور بہت سے شاگردوں کي تربيت فرمائي –امام کي بڑھتي ہوئي مقبوليت کو ديکھ عباسي خليفہ متوکل ہميشہ آپ پر گہري نظر رکھتا تھا اور جب تک آپ سامرہ ميں قيام پذير رہے خليفہ وقت نے آپ پر کڑي نظر رکھي اور قيد و بند کي صعوبتيں آپ برداشت کرتے رہے اور سرانجام عباسي خليفہ متوکل نے زہر دغا دے کر امام علي نقي عليہ السلام  کو شہيد کرديا.

.......

/169


سینچری ڈیل، نہیں
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس میں
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی