پاکستان کی خاتون سماجی کارکن نے نیلسن منڈیلا ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کی خاتون سماجی کارکن نے نیلسن منڈیلا ایوارڈ جیت لیا

ملالہ یوسفزئی کے بعد سوات سے تعلق رکھنے والی قوم کی ایک اور بیٹی تبسم عدنان نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرتے ہوئے خواتین کے مسائل اجاگر کرنے اور ان میں شعور بیدار کر کے نیلسن منڈیلا ایوارڈ 2016 اپنے نام کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں بین الاقوامی سول سوسائٹی ویک کے زیر اہتمام ہونے والی ایک تقریب میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن تبسم عدنان کو ان کے بہترین سماجی کاموں اور خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے اعتراف میں نیلسن منڈیلا ایوارڈ برائے سال 2016 سے نوازا گیا۔
سوات سے تعلق رکھنے والی تبسم عدنان نے اپنے ایوارڈ کو دنیا بھر کی خواتین کے نام کردیا۔
تبسم عدنان نے بتایا کہ انھوں نے 2015 میں ایک این جی او بنائی جس میں غیرت کے نام پر قتل، خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات، خواتین کے ووٹ ڈالنے کی اہمیت سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کا آغاز کیا، اس کے علاوہ ہمارے جرگے میں تشدد سے متاثرہ خواتین کو مفت قانونی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram