حجاب کے ساتھ بھی ترقی کی جاسکتی ہے؛ امریکی ایتھلٹ

حجاب کے ساتھ بھی ترقی کی جاسکتی ہے؛ امریکی ایتھلٹ

اس سال برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس کے مقابلے منعقد ہونے والے ہیں۔ جس میں امریکی تاریخ میں پہلی بار کوئی مسلم خاتون حجاب کے ساتھ امریکہ کی نمائندگی کرے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس سال برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس کے مقابلے منعقد ہونے والے ہیں۔ جس میں امریکی تاریخ میں پہلی بار کوئی مسلم خاتون حجاب کے ساتھ امریکہ کی نمائندگی کرے گی۔

افریقی نژاد امریکی مسلم ایتھلیٹ ابتہاج محمد نے اس سال برازل کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جس میں وہ اپنے حجاب کے ساتھ شمشیرزنی کے مقابلہ میں شرکت کریں گی۔

30 سالہ شمشیر زن ابتہاج محمد آج سے کئی سال قبل امریکہ کیلئے کھیلنے والی پہلے مسلم اتھلیٹ کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔ وہ امریکی تاریخ کی پہلی مسلم خاتون ہیں جو حجاب کے ساتھ اولمپکس میں شرکت کریں گی۔

ابتہاج محمد 13سال کی عمر سے شمشیرزنی میں اپنی صلاحتیوں کے مظاہرے کررہی ہیں۔ وہ اب تک کئی عالمی مقابلوں میں میڈلز جیت چکی ہیں۔ جن میں 2014 کا گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔ وہ 2012 کے اولمپکس میں بھی شریک ہونا چاہ رہی تھیں مگر انجری کی وجہ سے وہ مقابلے میں شریک نہیں ہوسکی تھیں۔

انہوں ںے اپنی کامیاب زندگی اور حجاب کے تعلق سے کہا کہ 'اولمپکس میں امریکہ کی طرف سے شرکت کرکے میں یہ ثابت کرنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ اپنے مقصد کے حصول کے لئے ارادہ کرلیں تو کوئی چیز بھی رکاوٹ نہیں بنتی۔ میں یہ ثابت کرنا چاہتی ہوں کہ اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے بھی سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے'۔

.....

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram