ناہید شمس

تحریک اسلامی بیداری میں خواتین کا کردار پر سیمینار کا انعقاد

ایران کے صوبہ فارس کے گورنر ہاوس کے امور خواتین؛ دفتر کی سربراہ نے کہا ہے کہ اس صوبے کے شہردار اب میں"تحریک اسلامی بیداری میں خواتین کا کردار" کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہو رہا ہے۔

ابنا: صوبہ فارس کے گورنر ہاوس کے امور خواتین کے دفتر کی سربراہ ناہید شمس نے شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ داراب شہر میں تحریک اسلامی بیداری میں خواتین کا کردار کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہو رہا ہے جس میں اس صوبے کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین شرکت کریں گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ تمام انقلابوں میں ایک اصلی عنصر مردوں کا جہاد اور عمل کے میدان میں موجود ہونا ہے تاہم مشرق وسطی کی تحریک اسلامی بیداری میں خواتین کی شرکت ایک بے مثال حرکت شمار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جس انقلاب کو عوامی حمایت حاصل نہ ہو وہ شکست سے دو چار ہوتا ہے اور وہ در حقیقت انقلاب نہیں ہوتا ہے اور اس سر زمین کے حکام کی امریکہ اور اسرائیل کی طرف رغبت ان سے لوگوں کی بے اعتمادی کا سبب بنی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ خطے کی اسلامی بیداری کا ایک اہم سبب ایران کو آئیڈیل قرار دینا ہے کہ جس نے ولی امر مسلمین کی قیادت اور دینی اقدار پر اعتماد کر کے عالمی استعمار کے مقابلے میں ترقی اور پیشرفت کی منازل طے کی ہیں........

/169


Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram