کتاب اسلام میں عورت کے اقتصادی حقوق کی اشاعت

مشہد مقدس کے حضرت زہرا(س) دینی مدرسہ کی سربراہ نے کہا ہے کہ کتاب"اسلام میں عورت کے اقتصادی حقوق" زیور طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آگئی ہے جس میں عورت کی مالکیت نفقہ،حق مہر ورثہ دیت اور قصاص جیسے موضوعات کو تحریر کیا گیا ہے۔

ابنا: حضرت زہرا(س) دینی مدرسے کی سربراہ صدیقہ مقدسی نے ۷ اکتوبر کو صحافیوں کے اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یہ کتاب تین سوصفحات پر مشتمل ہے جس میں عورت کی مالکیت کا حق، نفقہ، حق مہر،میراث، دیت اور قصاص جیسے موضوعا ت پر مطالب تحریر کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کتاب میں خواتین کے معاشی استقلال اور مالکیت، قرآن کریم میں خواتین کی مالکیت کا حق، خواتین وحضرات کو معاشی سرگرمیاں انجام دینے کی ترغیب دلانا، خواتین کی ملازمت اور اس کی مشکلات، عورت ومردکے حقوق، شیعہ فقہ میں ملازمت،فقہ اہل سنت میں ملازمت ،ایران کے قانون میں عورت کی ملازمت اور حق مالکیت، نفقہ کی تعریف، بیوی کے نقفہ کی تاریخ، نفقہ کے وجوب کے اسباب، نفقہ کی اقسام، فقہی اعتبارسے نفقہ کے وجوب کےدلائل۔قرآن کریم میں نفقہ،روایات میں نفقہ،فقہ امامیہ میں نفقہ اور شیعہ کے نظریات کے تحت بیوی کے نفقہ کے وجوب کی شرائط جیسے موضوعا ت پر مطالب تحریر کیے گئے ہیں۔

.....

/169


پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram