پارلمنٹ کی رکن ڈاکٹر لالہ افتخاری:

خواتین اور اسلامی بیداری کے اجلاس کا انعقاد،مسلمان خواتین کی یکجہتی میں مدد دیتا ہے

اسلامی جمہوری ایران کے مجلس شورای اسلامی (پارلمنٹ) کی خواتین پارلیمانی کمیٹی کی رکن نے خواتین اوراسلامی بیداری کے اجلاس جیسے اجلاسوں کے مسلسل انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اجلاس، مسلمان خواتین کی یکجہتی میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوری ایران کے مجلس شورای اسلامی (پارلمنٹ) کی خواتین پارلیمانی کمیٹی کی رکن لالہ افتخاری نے شبستان خبررساں ادارے کے پارلیمانی نامہ نگارسے بات چیت کے دوران خواتین اوراسلامی بیداری کے بین الاقوامی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسلامی بیداری کی بحث میں خواتین کے کردارکوسنجیدگی سے لینا چاہیے اوران کے کردارکو بنیادی قراردیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ خواہ وہ ممالک کہ جن میں اسلامی بیداری کی تحریکیں کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں یا وہ ممالک جن میں لوگ بیدارہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے ہیں، میں خواتین کا کردارانتہائی اہم اورموثرہے۔

عالمی مجلس برای تقریب مذاہب اسلامی کی رکن ڈاکٹر افتخاری نے کہا ہےکہ کئی ایسے واقعات موجود ہیں کہ ابتداء میں مرد، ان میں داخل نہیں ہوئے ہیں لیکن جب خواتین نے میدان میں قدم رکھا ہے تو مردوں نے ان کی پیروی میں حرکت کی ہے اورپھرکامیابی نے ان کے قدم چومے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مصرکے التحریر اسکوائریا بحرین اوریمن میں یہ خواتین ہی تھیں کہ جنہوں نے اپنی بصیرت اورموثرکردار کے ساتھ کئی واقعات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔.......

/169


Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram