خواتین اور اسلامی بیداری کانفرنس کا اختتام ، اعلامیہ جاری

تہران میں منعقدہ خواتین اور اسلامی بیداری کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس کا کل رات اختتام ہوگیا –

ابنا: کانفرنس کے اختتام پر شرکاء نے رہبرمعظم انقلاب اسلامی  کے رہنما ارشادات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 19 نکاتی اعلامیہ جاری کیا-

اعلامیے میں اسلامی بیداری کو عظیم الہی نعمت اور گرانبہا حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جہاد وعمل کے میدان میں مرد اور خواتین  کی موجودگی ،اسلام پسندی ،سامراج دشمنی اور عالمی صہیونیزم اور تسلط پسندی کی نفی اور انسانیت کی عزت اور آزادی کے حصول کے لئے ہے  -

اعلامیے میں رونما ہونیوالے حالات کو معاشرے میں خواتین کی حیثیت اور کردار کی اہمیت میں تقویت کا باعث قراردیا گیا ہے اور اس بات پر تاکید ہوئی ہے کہ حالات کا تقاضہ یہ ہے  کہ اسلامی ممالک میں سیاسی ،اجتماعی ،معاشی ،ثقافتی اور بالخصوص سائنس اور ایڈ منسٹریشنری شعبوں میں خواتین کی صلاحیتوں سے  مکمل استفادہ ہوجائے –

اجلاس میں شریک خواتین نے اسلامی بیداری کو منحرف کرنے کی سازشوں کی بابت خبردار کرتے ہوئے عالمی صہیونیزم اورسامراج کی سازشوں سے ہوشیار رہنے پر زور دیا ہے –

اعلامیے میں فلسطینوں کی اسلامی مزاحمت کو اسلامی دنیا میں بیداری کا اصل سبب قرار دیاگیا ہے اور  قدس شریف کی آزادی تک انکی جدوجہد جاری رہنے کی توقع کا اظہار کیا گیاہے –

دنیا میں اسلام سے لوگوں کو خائف کرنے مغرب اور امریکہ کی سازشوں اور اسلامی حجاب وپردے کی مخالفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آج کی مسلم خواتین  اسلامی پردے کے خلاف مغربی ذرائع ابلاغ کی تشہیراتی جنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی –

 تہران میں منعقدہ خواتین اور اسلامی بیداری کے زیر عنوان دو روزہ کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک سے 1300 خواتین شریک  تھیں -.......

/169


Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram