یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں سعودی عرب کو بھاری نقصان

  • News Code : 804776
  • Source : ۔
Brief

یمن میں جمعہ کے دن سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں شدید نقصان پہنچا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شمالی سرحدی علاقے الخضراء گزرگاہ میں سعودی عرب اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سعودی عرب کے دسیوں پٹھو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی صوبے تعز کے المضابی، دارالغربی اور تبه الشبیبه علاقوں میں سعودی فوجیوں اور ان کے ایجنٹوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

دراین اثنا پریس ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ نجران کے علاقے میں واقع سعودی فوجی اڈے پر یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں میں دو سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک تقریبا گیارہ ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ سعودی عرب اپنے حملوں میں اسکولوں، اسپتالوں، رہائشی علاقوں، پناہ گزینوں کے کیمپوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے اور اس نے اپنے حملوں میں کئی مرتبہ کلسٹر بموں سمیت مختلف قسم کے ممنوعہ ہتھیار استعمال کیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Prophet's birthday celebrations
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram