یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کی جارحیت میں 7000 افراد شہید اور 37 ہزار زخمی

  • News Code : 790821
  • Source : mehrnews
Brief

عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی 20 مہینے سے مسلط کردہ جارحیت کے شروع سےلیکر اب تک 7000 ہزار یمنی شہری شہید اور 37 ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جارحیت کے شروع سےلیکر اب تک 7000 ہزار یمنی شہری شہید اور 37 ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔ اس ادارہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 ملین یمنی شہری اب بھی طبی خدمات کے محتاج ہیں جبکہ یمن کے نصف سے زائد ہسپتال مکمل طور پرتباہ یا جزوی طور پر بند ہوگئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارحیت کے آغاز سے 2 ملین سے زائد یمنی شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ 20 مہینے سے سعودی عرب کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت نے یمن کے مظلوم شہریوں کو اپنے سفاکانہ حملوں اور بہیمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram