ابوبکر بغدادی کا چچازاد بھائی ہلاک

  • News Code : 786604
  • Source : sahar
Brief

عراقی حکام کے مطابق صوبہ نینوا کے اہم شہر موصل کو داعش کے قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فورسز کا آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے موصل کے مشرق میں داعش کے اہم کمانڈر اور الشرقاط میں ابو بکر بغدادی کے چچازاد بھائی کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ نینوا کے اہم شہر موصل کو آزاد کرانے کے لئے عراقی فورسز کا آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے موصل کے مشرق میں السلامیہ علاقہ میں داعش کے اہم کمانڈر عمار احمد الہویدی اورالشرقاط علاقہ میں ابو بکر بغدادی کے چچازاد بھائی ابو ہاجرکو ہلاک کردیا ہے۔ عراقی وزير ا‏عظم حیدر العبادی نے موصل کی آزادی کے لئے فوجی آپریشن کا حکم پیر کے دن صادر کیا تھا جس کے بعد عراقی فورسز نے برق رفتاری کے ساتھ آپریشن کا آغاز کیا اور اب تک موصل کے جنوب میں 352 کلو میٹر کا علاقہ داعش سے پاک کردیا ہے عراقی فورسز کی موصل کی جانب پیشقدمی جاری ہے۔ عراقی فورسز نے اس آپریشن میں داعش کی قید سے 100 خاندانوں کو آزآد کرالیا ہے۔ ادھر امریکہ عراق سے فرار ہونے والے داعش دہشت گردوں کے لئے شام جانے کی راہ ہموار کررہا ہے امریکہ کی کوشش ہے کہ داعش کو شام اور عراق میں ہی ٹھکانے لگا دیا جائے اور انھیں امریکہ اور یورپ کا رخ کرنے کی اجازت نہ دی جائے شام میں امریکہ داعش سے اسرائیل کی حمایت اور بشار اسد کی مخالفت میں اسفتادہ کررہا ہے اور اس سلسلے میں داعشیوں اور شامی فورسز کی ہلاکت امریکی اور اسرائیلی مفادات میں بھی ہے کیونکہ امریکہ نے وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ شام جیسے طاقتور عرب ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے جو کام اسرائیل نہیں کرسکتا تھا وہ امیرکہ نے داعش سے کروادیا ہے۔ شام جو اسرائیل کے خلاف ایک بڑا اور طاقتور عرب ملک تھا اسے امریکہ نے سعودی عرب، ترکی ، قطر اور اسرائیل کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کے ذریعہ تباہ و برباد کردیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram