سعودی عرب میں شاہی خاندان کے غیر معروف رکن کا سر قلم

  • News Code : 786597
  • Source : shafaqna
Brief

سعودی عرب میں قتل کے جرم میں شاہی خاندان کے غیر معروف رکن کا سر قلم کردیا گیا ہے یہ پہلا واقعہ ہے جس میں شاہی خاندان کے کسی غیر معروف رکن کو سزائے موت دی گئی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا : " اے ایف پی " نے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں قتل کے جرم میں شاہی خاندان کے غیر معروف رکن کا سر قلم کردیا گیا ہے یہ پہلا واقعہ ہے جس میں شاہی خاندان کے کسی غیر معروف رکن کو سزائے موت دی گئی ۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ تُرکی بن سعود الکبیر کو سعودی شہری عادل المحمید کو جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کرنے کے جرم میں دارالحکومت ریاض میں سزائے موت دی گئی۔

شہزادہ تُرکی بن سعود الکبیر کا سر قلم کیے جانے کے بعد اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق اس غیر معروف اور بے نام شہزادے کو نومبر 2014 میں اپنے دوست کو قتل کرنے پر بھی سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سعودی عرب میں اب تک جن افراد کو سزائے موت دی گئی ہے، ان میں زیادہ تر کے سر تلوار کے ذریعے قلم کیے گئے ہیں۔

انسانی حقوق کے گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے قبل ازیں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب میں گزشتہ سال 158 افراد کو سزائے موت دی گئی جس پر تشویش ہے ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی سزا کا طیرقہ کار یکساں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram