یمنی فوج کا سعودی فوجی ٹھکانے پر کنٹرول

  • News Code : 786587
  • Source : shafaqna
Brief

یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں الطلعہ فوجی ٹھکانے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے جنوبی سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں ایک کارروائی کر کے الطلعہ فوجی ٹھکانے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اس کارروائی میں سعودی عرب کے کئی پٹھو فوجی ہلاک ہو گئے۔

سعودی فوجیوں نے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹھکانے واپس لینے کی کوشش بھی کی تاہم یمنی فوج نے سعودی فوج کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں بھی متعدد سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے اور انھیں خاصا مالی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب یمن کے صوبے صعدہ کے ایک علاقے میں سعودی عرب کے راکٹ حملے میں ایک یمنی بچہ زخمی ہو گیا۔ امریکی ساخت کے سعودی لڑاکا طیاروں نے بھی یمن کے مختلف صوبوں منجملہ عمران کے علاقے جبل المرحہ پر کئی بار بمباری کی۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی جارحیت میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ساڑھے انّیس ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

.....

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram