جدہ دنیا کا بدترین ایئر پورٹ قرار

  • News Code : 786583
  • Source : sahar
Brief

جدہ ایئر پورٹ کو سن دوہزار سولہ میں دنیا کا سب سے بدترین ایئر پورٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: دی گائیڈ ٹو سلیپ ان ایئر پورٹ نامی ویب سائٹ کے مطابق جدہ ایئر پورٹ دنیا کا سب سے بدترین ایئرپورٹ ہے جہاں کا عملہ انتہائی مغرور اوربد دماغ ہے۔
مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق، جدہ ایئر پورٹ پر صفائی ستھرائی تو محض افسانہ معلوم ہوتی ہے۔ یہ ویب سائٹ ہر سال مسافروں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پر دنیا بھر کے ایئرپورٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔
دی گائیڈ ٹو سلیپ ان ایئر پورٹ کی جاری کردہ فہرست کے مطابق جدہ ایئر پورٹ دنیا کا بدترین ایئر پورٹ ہے جس کے بعد سوڈان کے جوبا ایئر پورٹ کا نمبر آتا ہے۔
نائیجیریا کا پورٹ ہرکورٹ ایئر پورٹ اور ازبکستان کا تاشقند ایئر پورٹ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے۔
دی گائیڈ ٹو سلیپ ان ایئر پورٹ کے سروے میں مسافر حضرات چھے معیاروں کے تحت دنیا بھر کے ایئرپورٹوں کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔جن میں کسٹمر سروس، صفائی ستھرائی، ڈائنگ، استراحت جیسے معیار شامل ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق جدہ ایئر پورٹ کو تمام معاملات میں بہتری کی اشد ضرورت ہے۔
دی گائیڈ ٹو سلیپ ان ایئر پورٹ کی رپورٹ کے مطابق جدہ ایئر پورٹ پر تعینات سعودی امیگریشن کے ملازمین انتہائی غیرمحتاط ، مغرور اور بےانتہا بدتمیز ہیں جبکہ یہاں ریستوران، شاپنگ سنیٹر اور سرگرمی کی دوسری سہولتیں بھی موجود نہیں ہیں۔

.....

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram