رپورٹ/ تکفیری ٹولوں کی دھمکیوں کے باوجود سوئٹزر لینڈ میں عزاداری سید الشہدا کا قیام عمل+ تصاویر

ہر سال کی طرح اس سال بھی سوئٹزر لینڈ میں اہل بیت(ع) اسلامی سینٹر کی جانب سے سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی سوئٹزر لینڈ میں اہل بیت(ع) اسلامی سینٹر کی جانب سے سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔
اہل بیت(ع) اسلامی سنٹر نے اس ملک کے شہر زیورخ میں محرم الحرام کے عشرہ اولی میں مجالس عزا کا انعقاد کیا جس میں حجۃ الاسلام و المسلمین میرتاج الدینی نے خطاب کیا۔
یہ پروگرام دو زبانوں فارسی اور ترکی میں انجام پایا اور عزاداروں نے چڑھ کر اس کا استقبال کیا۔


لیکن اس سال جو قابل توجہ بات تھی وہ یہ کہ اس بار اہل بیت(ع) اسلامی سنٹر کو تکفیری ٹولوں نے دھمکیاں دیں اور کہا کہ ہم اس ملک میں شیعت کی تبلیغ نہیں کرنے دیں گے لیکن شیعوں نے گزشتہ سالوں سے زیادہ اس میں تعاون کا ثبوت دیا اور پوری سکیورٹی کے ذریعے عشرہ اولیٰ کی مجالس کو پرسکون طریقے سے منعقد کیا۔ جبکہ اس سال شام غریباں کے جلوس میں گزشتہ سالوں کی بانسبت تین گنا پبلک زیادہ تھی سیکیورٹی پولیس نے اپنی تعداد میں اضافہ کر کے مکمل امنیت کے ساتھ جلوس عزا کا کامیاب بنایا۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


متعلقہ مضامین

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram