رپورٹ

غزہ پر صیہونی محاصرے سے شیر خوار بچوں کی موت میں اضافہ

غزہ پر صیہونی محاصرے سے شیر خوار بچوں کی موت میں اضافہ

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور بحالی کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’’اونروا‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی ناکہ بندی سے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ پٹی میں شیرخوار بچوں کی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور بحالی کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’’اونروا‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی ناکہ بندی سے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ پٹی میں شیرخوار بچوں  کی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی پر سنہ 2007ء سے مسلط کی گئی معاشی ناکہ بندی کے نتیجے میں شیرخواروں میں اموات کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ادویات کی عدم موجودگی، خوراک کی قلت اور بنیادی ضروریات کے فقدان نے ہر شعبہ ہائے زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے بلکہ شیر خواروں پر خاص طور پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 1960ء میں فی ہزار 127 بچے فوت ہوئے۔ سنہ 2008ء میں یہ شرح فی ہزار 20.2 فی صد تک پہنچ گئی تھی۔ پانچ سال بعد سنہ 2013ء میں بچوں میں شرح اموات 22.4 فی تک پہنچ گئی۔ سنہ 2008ء تا 2013ء تک پیدائش کے چوتھے ہفتے کے اندر اندر لقمہ اجل بننے والے بچوں کی شرح 20.3 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

اونروا کے زیر انتظام ہیلتھ پروگرام کے ڈائریکٹر’’ اکیھترو سائیٹا‘‘نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غزہ میں شیرخوار بچوں میں شرح اموات کے اسباب کا تعین کرنا مشکل ہے تاہم خدشہ ہے کہ آنے والے برسوں میں غزہ میں بچوں میں شرح اموات غیرمعمولی حد تک بڑھ سکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ پابندیوں کے باعث شہریوں کو خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا رہتا ہے۔

اقوام متحدہ کے بعض دوسرے اداروں نے غزہ پٹی پر اسرائیل کی عائد کردہ پابندیوں کے خطرناک نتائج پر سخت  متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ناکہ بندی غزہ کے بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ غزہ میں 45 فی صد افراد کی عمریں 14 سال سے کم ہیں۔

واضح  رہے کہ اسرائیل نے سنہ 2014ء کے دوران غزہ پٹی پر 51 دن تک جنگ مسلط کیے رکھی جس کے نتیجے میں 2ہزار2 سو فلسطینی شہید ہوئے تھےجن میں زیادہ تر بچے شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram