روسی کاؤنٹر انٹیلجنس ایف ایس بی کی رپورٹ؛

سعودی عرب ہی "سیاہ پوش بیواؤں" کی دہشت گرد تنظیم کا سرپرست ہے

سعودی عرب ہی

فیڈرل جمہوریہ روس کے کاؤنٹر انٹیلجنس ادارے ایف ایس بی نے صدر پیوٹن کو پیش کردہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے جنوبی شہر "ولگا گراد" میں حالیہ دہشت گرد کاروائیوں کو سعودی عرب میں واقع ایک مرکز سے ہدایات ملتی رہی ہیں۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی جمہوریہ روس کے انٹیلجنس اور کاؤنٹر انٹیلجنس ادارے (F S B) نے "سیاہ پوش بیواؤں" کے نام پر حالیہ دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیم کے بارے میں بہت اہم دستاویزات حاصل کی ہیں جن سے ثابت ہوا ہے کہ اس تنظیم کے تانے بانے سعودی حکمرانوں سے جاملتے ہیں۔ اس ادارے نے صدر پیوٹن کو رپورٹیں پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوری کو اپنی تازہ ترین رپورٹ کے ساتھ ایسی دستاویزات اور مستند شواہد پیش کئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب اور مذکورہ دہشت گرد تنظیم کے درمیان تہہ در تہہ ذرائع کے توسط سے تعاون پایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں دہشت گردوں کو آل سعود سے جوڑنے کے لئے کچھ انسانی اور انٹرنیٹ رابطے اور واسطے ترکی، برطانیہ، عرب امارات اور لبنان میں پائے گئے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے کس علاقے اور کس شہر میں واقع تخریبکاری اور دہشت گردی کا مرکز، روس کے حالیہ واقعات میں ملوث ہے۔ اس خفیہ رپورٹ میں ـ جس کی تفصیلات صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں ـ مذکورہ دہشت گرد تنظیم کو آل سعود کی طرف سے ملنے والی مالی امداد اور سامان رسد کی کیفیت بھی واضح کی گئی ہے اور اس سلسلے میں بہت اہم اور صحیح معلومات فراہم کی گئی ہیں۔  ان اطلاعات کا ایک بڑا حصہ روس کی اس افراد قوت سے موصول ہوا ہے جو سعودی عرب سے وابستہ دہشت گرد تنظیموں کے اندر کام کررہی ہے۔ صدر پیوٹن نے حال ہی میں دھمکی دی ہے کہ وہ عنقریب ولگا گراد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا جواب دیں گے اور ان حملوں میں ملوث تمام فریقوں کو بھاری تاوان ادا کرنا پڑے گا؛ لنک ملاحظہ فرمائیں:

آل سعود پر روس کی اتمام حجت: سعودی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو تکلیف دہ جواب دیں گے

اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے بلا واسطہ اور بالواسطہ رابطے کرکے روسی صدر کو مذکورہ دھمکیوں باز رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن ان کے یہ رابطے اب تک بے سود رہے ہیں۔ روس نقشہ بدلنے کا ارادہ رکھتا ہے؛ لنک ملاحظہ ہو:

ماسکو مشرق وسطی کا نقشہ بدل دے گا/ دہشت گرد آل سعود نے پالے ہیں

یہ لنکس بھی دیکھیں:

امریکی ـ سعودی دہشت گرد اتحاد، دونوں ایمن الظواہری کے فرمانبردار!

شام: عورتوں کے بھیس میں "مجاہدین" کے فرار کا ایک واقعہ اور، النصرہ کا کمانڈر گرفتار + دلچست تصویریں


Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram