2014 کے لئے عرب نوسٹرا ڈیمس "الخطابی" کی پیشنگوئیاں

2014 کے لئے عرب نوسٹرا ڈیمس

عبدالعزیز الخطابی ـ جو 11 ستمبر سمیت کئی واقعات کی صحیح پیشنگوئی کے حوالے سے عرب ناسٹرا ڈیمس کے نام سے شہرت حاصل کرچکے ہیں ـ نے عرب دنیا اور امریکہ کے بارے میں بہت اہم پیشنگوئیاں کی ہیں اور ایک اور دوسرے نجومی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت زوال پذیر ہوجائے گیا اور امریکہ معاشی زوال کے بعد بیداری کی تحریکوں کی سے دوچار ہوگا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ مراکش کے نجومی عبدالعزیز الخطابی نے فرانسیسی چینل "فرانس 24" کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: میں غیب گو نہیں ہوں اور غیب کا عالم بھی نہیں ہوں میری پیشنگوئیوں کا سرچشمہ ریاضی اور نجوم جیسے علوم ہیں۔ الخطابی کی پیشنگوئیاں جن میں سے بعض کے لئے انھوں نے تاریخ کا تعین نہیں کیا ہے: ٭ عربی بہار اور عرب دنیا میں تحریکوں کا سلسلہ سنہ 2015 تک جاری رہے گا اور اس کے بعد بعض یورپی ممالک تک سرایت کرے گا اور وہیں منتقل ہوجائے گا۔ ٭ امریکہ ابتداء میں معاشی بدحالی اور اس کے بعد شکست کو ریخت (زوال) کا شکار ہوجائے گا، منڈیاں جمود اور ناکامی و دیوالیہ پن کا شکار ہونگی اور یہ صورت حال امریکہ میں بیداری کی تحریکوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگی اور اس کے بعد امریکہ میں عوامی تحریکوں کا آغاز ہوگا۔  ٭ امریکہ کو اندرونی اور بیرونی سطح پر آگ کا سامنا ہوگا اور یہ ملک عوامی قیام و انقلاب کی وجہ سے آشوب اور بلؤوں کو اپنے اندر دیکھ لے گا اور عوام اپنے انقلاب میں وائٹ ہاؤس کے خاتمے اور زوال (تختہ الٹنے) کے خواہاں ہونگے۔ ٭ امریکی عوام امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی حمایت پر اپنا شدید ترین احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور عنقریب امریکی ڈالر اپنی 90 ٪ فیصد قیمت کھو دے گا۔ ٭ ہندوستان میں خون کا حمام گرم ہوگا، شام کو ایک اور خونی سال کا سامنا ہوگا اور خونریز جنگوں کا سامنا ہوگا اور کالی گھٹاؤں پر مشتمل ایک آتشفشان لبنان میں پھٹ پڑے گا اور اس کے بعد (یہ ملک) دو حصوں میں بٹ جائے گا۔ ٭ اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) پر مستقبل قریب میں مغربی ساحلوں اور عرب ممالک کی طرف سے شدید حملے ہونگے۔ ٭ یورپ اور مشرق وسطی کے ممالک ـ خاص طور پر خلیج فارس کی ریاستیں ـ دو طرفہ تعلقات کو سیاسی، معاشی اور عسکری شعبوں میں فروغ دیں گے۔ ٭ بھڑوں کی ایک عظیم یلغار ہوگی لیکن یہ معلوم نہ ہوگا کہ یہ یلغار کہاں سے ہوئی ہے۔ [الخطابی نے یہ بھی نہیں بتایا کہ یہ یلغار ہوگی کس ملک پر]۔ ٭ میرا ملک مراکش بھی ایک آتفشان کے دھانے پر ہے اور یہ آتش فشان کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے اور عبدالالہ بن کران کی حکومت کو خطرہ ہے کیونکہ بحران اس حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان رونما ہوگا اور حکومت زوال پذیر ہے اور 2014 میں ہمارے ملک کے کئی سیاسی راہنما اور سیاسی جماعتوں کے کئی قائدین انتقال کرجائیں کے۔ ٭ [الخطابی نے سال و ماہ کا تعین کئے بغیر کہا:] مستقبل قریب میں سائنسی ترقی ہوگی اور ایڈز اور سرطان جیسے خطرناک اور لاعلاج امراض کا علاج دریافت ہوگا؛ گائے بیل کی دیوانگی کی بیماری اور جلد کی بیماریوں کا علاج ممکن ہوجائے گا۔ ٭ فلکیاتی سائنس میں قابل قدر پیشرفت ہوگی اور ہمارے نظام شمسی سے باہر زندہ موجودات اور مخلوقات کا سراغ مل جائے گا۔  ٭ مراکش اور الجزائر کے تعلقات میں کئی سال سے جاری تناؤ کے بعد حالات بہتری کی طرف جائیں کے اور 2015 میں ان کے تعلقات بحال ہوجائیں گے؛ نیز برازیل میں 2014 کے عالمی فٹ بال کپ کے مقابلوں میں الجزائر کی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ ایک ویب سائٹ نے لکھا: سوشل نیٹ ورکس اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹوں میں 2014 کے آنے پر پیشنگوئیوں کا بازار گرم ہے اور پیشنگوئی کرنے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ "احمد شاہین" ان ہی افراد میں سے ہے جنہوں نے کہا ہے کہ آل سعود کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگا اور امریکہ معاشی طور پر زوال پائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یاد رہے کہ کہ یہ سب پیشنگوئی کرنے والے افراد کے دعوے ہیں جو اندھیرے میں تیر پھینکنے کے مترادف ہیں اور ہوگا جو اللہ تعالی ارادہ فرمائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭


Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram