شہادت امیر المومنین پر پورا ایران سوگوار

شہادت امیر المومنین پر پورا ایران سوگوار

مولائے کائنات کے يوم شہادت پر پورا اسلامي جمہوريہ ايران سياہ پوش اور سوگوار و عزادار ہے اور تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں جلوسہائے عزا برآمد کئے جارہے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مولائے کائنات کے يوم  شہادت  پر پورا اسلامي جمہوريہ ايران سياہ پوش اور سوگوار و عزادار ہے اور تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں جلوسہائے عزا برآمد کئے جارہے ہيں۔ رپورٹ کے مطابق ايران سميت دنيا کے مختلف ممالک ميں اکيسويں ماہ رمضان کي شب قدر کے اعمال بجالائے گئے اور مولائے کائنات حضرت علي ابن ابيطالب کي شہادت کي مناسبت سے مجالس سوگواري کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے ميں مشہد مقدس ميں حضرت امام رضا عليہ السلام کے حرم مطہر، قم ميں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليھا اور تہران اور ايران کے تمام مقدس مقامات اور امام زادوں کے روضوں ميں عظیم اجتماعات کا انعقاد کیا گیا  اور سوگواروں نے اعمال شب قدر کي ادائيگي کے ساتھ ساتھ مولائے متقيان کي شہادت کے موقع پر گریہ و زاری اور سینہ زنی بھی کی اور یہ سلسلہ آج دن بھر جاری رہے گا ۔
اکيس رمضان المبارک سن چاليس ہجري قمري کو مولائے متقيان حضرت علي ابن ابيطالب  عليہ السلام نماز صبح کے وقت شہيد ہوگئے اس سے دوروز قبل مسجد کوفہ ميں جس وقت آپ حالت نماز ميں تھے ابن ملجم مرادي نے زہر ميں بجھي ہوئي تلوار سے آپ کے فرق مبارک پر وار کيا جس سے آپ کا سرمبارک پارہ پارہ ہوگيا اور پھر زخموں کي تاب نہ لاکر اکيس رمضان المبارک کي صبح آپ شہيد ہوگئے۔ اسی مناسبت سے ریڈیو تہران آپ سب کی خدمت میں تہ دل سے تعزیت پیش کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram