منجی عالم بشریت کے یوم ولادت پر پورے ایران میں جشن اور خوشی

منجی عالم بشریت کے یوم ولادت پر پورے ایران میں جشن اور خوشی

آج پورے ایران میں منجی عالم بشریت امام زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کا جشن منایاجارہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق آج رات سے ہی ایران کے چپے چپے بالخصوص مذہبی مقامات پرامام مہدی (عج) کے یوم ولادت باسعادت کا جشن منایاجارہا ہے۔ تہران میں اس مناسبت سے جگہ جگہ محفل میلاد کا انقعاد کیا گیا ہے اور مٹھائیاں و شربت تقسیم کئے جارہے ہیں۔
سڑکوں پر سبیلیں لگی ہوئی ہیں عمارتوں پرچراغاں کیاگیا ہے اور پورے شہر میں جشن ومسرت کا ماحول ہے ۔
ایران کے مقدس شہر قم سے ملنےوالی رپورٹوں کے مطابق حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم اور مسجد جمکران پر اس مناسبت سے خاص پروگراموں کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں ایران کے مختلف شہروں اور قریوں سے مومنین شرکت کے لئےآئے ہوئے ہیں۔
مشہدمقدس سے ملنے والی خبروں کے مطابق فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضاعلیہ السلام کے حرم مطہر میں بڑی تعداد میں زائرین موجود ہیں اور امام زمانہ کی ولادت باسعادت کا جشن منا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پندرہ شعبان دو سوپچپن ہجری قمری میں فرزندرسول منجی عالم بشریت امام زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت ہوئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کاریڈیو ٹیلی ویژن کا ادارہ تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کےحریت پسندوں کو منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی (عج) کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram