امام خمینی(رہ) کی پچیسویں برسی کے موقع پر تہران میں مراسم کا انعقاد

امام خمینی(رہ) کی پچیسویں برسی کے موقع پر تہران میں مراسم کا انعقاد

امام راحل کی پچیسویں برسی کے موقع پر آپ کے مزار میں لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی عاشقان انقلاب نے خراج عقیدت پیش کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آج چودہ خرداد تیرہ سو ترانوے ہجری شمسی مطابق چھے شعبان چودہ سو پینتیس ہجری قمری اور چار جون سنہ دو ہزار چودہ عیسوی، اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کی پّچیسویں برسی کی مناسبت سے پورے ایران سمیت تہران میں مرقد امام پر لاکھوں کی تعداد میں عاشقان انقلاب نے اجتماع کیا۔ پچّیس سال قبل آج ہی کے دن ایران کے اسلامی انقلاب کے قائد عظیم الشان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) ستّاسی برس کی مجاہدانہ زندگی بسر کرنے کے بعد اس دنیا سے رخصت اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ آپ نے ایران میں امریکہ کی مداخلت اور ظالم شاہی حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد کا آغاز، تیرہ سو بیالیس ہجری شمسی میں کیا جس کے بعد شاہ کی حکومت نے حضرت امام خمینی(رہ) کو پہلے ترکی اور پھر عراق جلاوطن کردیا۔ عراق میں تیرہ برسوں کی جلاوطنی کے دوران آپ نے ممتاز شاگردوں کی تربیت کے علاوہ ایران میں شاہی حکومت کی ظالمانہ ماہیت اور اسی طرح امریکہ کے ناجائز مفادات کے پردے چاک کئے اور اپنے آگاہانہ بیانات و اعلانات کے ذریعے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی راہیں ہموار کیں۔انقلابی تحریک کے عروج اور حضرت امام خمینی (رہ) کی پیرس روانگی اور اسی طرح وہاں سے فاتحانہ واپسی کے ساتھ، سنہ تیرہ سو ستّاون ہجری شمسی مطابق انّیس سو اناسی عیسوی میں ایران کا عظیم اسلامی انقلاب، کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کی  پّچیسویں برسی کی مناسبت سے آپ کے مزار اقدس پر لاکھوں ایرانیوں اور برسی میں شرکت کیلئے دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے مہمانوں کی موجودگی میں پّچیسویں برسی کے مراسم برپا ہوئے اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃاللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خطاب فرمایا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram