زیارت حضرت رقیہ (س) کی رونق میں اضافہ+ تصاویر

شامی افواج کی دن بدن کامیابیوں نیز اسی ہفتے صدارتی انتخابات کی وجہ سے شام میں زائرین کی تعداد بڑھ گئی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی افواج کی دن بدن کامیابیوں نیز اسی ہفتے صدارتی انتخابات کی وجہ سے شام میں زائرین کی تعداد بڑھ گئی ہے اور ایک بار پھر امام حسین علیہ السلام کی مظلوم بیٹی جناب رقیہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطھر میں زائرین کا  آنا جانا شروع ہو گیا ہے۔
تین سال سے زیادہ کے عرصے سے اس ملک میں خانہ جنگی کی وجہ سے اس بی بی کا روضہ زائرین کی انتظار میں تھا کہ کوئی آئے اور حسین(ع) کی ننھی پارہ جگر پر چند قطرے آنسوں بہائے۔
اتنے طولانے عرصے کے بعد گزشتہ روز ایک لبنانی قافلہ اس اجڑے دیار میں پہنچا اور حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی غربت پر ماتم کیا۔
اس قافلے نے حرم مطہر سے گرد و غبار صاف کی اور دعا و مناجات کے مراسم منعقد کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram