ہندوستان کے تاریخی شہر لکھنو میں پانچ روزہ امام علی(ع) کانفرنس کا انعقاد+ تصاویر

ہندوستان کے تاریخی شہر لکھنو میں امام علی کانفرنس منعقد ہوئي جس میں ہندوستان بھر کے علماء اور فضلا نے شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ دوسری امام علی کانفرنس ہے جو گذشتہ روز شروع ہوئي تھی اور پانچ دنوں تک جاری رہے گي ۔یہ کانفرنس بڑے امام باڑے میں جاری ہے۔ اس سال کی کانفرنس کا عنوان ہے امیر المومنین وارث علم انبیاء ہے۔ اس کانفرس میں ہندوستان میں  مراجع تقلید کے نمائندے اور عالم اسلام کی سیاسی اور علمی شخصیتیں شرکت کررہی ہیں۔ ہندوستان میں ہر سال تیرہ رجب کو مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ہرجگہ جشن منائے جاتے ہیں۔ ہندوستان میں مسلمانوں کی دوسری بڑی آبادی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram