ایران سمیت دنیا بھر میں جشن ولادت مولا منایا گیا

ایران سمیت دنیا بھر میں جشن ولادت مولا منایا گیا

ایران سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں نے آج مولائے کائنات حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت پر جشن منایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں نے آج مولائے کائنات حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت پر جشن منایا۔ حضرت امام علی علیہ السلام تیرہ رجب المرجب کو خانہ کعبہ کے اندر اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ نے حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مبارک آغوش میں تربیت حاصل کی۔ آپ نے سب سے پہلے دین مبین اسلام کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے اپنی ساری زندگی اسلام کی تبیلغ اور ترویج پر صرف کر دی۔ حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کو اپنا وصی اور جانشین منتخب کیا اور اسطرح آپ بعد رسولۖ مسلمانوں کے پہلے امام قرار پائے۔ آپ کے مقام علمی کے لئے اتنا کہہ دینا ہی کافی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کو شہر علم کا دروازہ کہہ کر پکارا ہے۔ آپ کی ولادت با سعادت کو اسلامی جمہوریہ ایران میں ہر سال یوم پدر کے طور پر منایا جاتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری کیلنڈر میں اس دن کا نام یوم پدر ہی رکھا گیا ہے۔ مسلمانان عالم اس مبارک دن کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور مقدس مقامات پر جمع ہوتے ہیں اور اس مبارک دن کی یاد میں محافل کا انعقاد کرتے ہیں۔ دنیا کے مختلف اسلامی و غیر اسلامی ملکوں خاصطور سے عراق ،ہندوستان و پاکستان کے مختلف شہروں کی مساجد و امام بارگاہوں کو شاندار طریقے سے سجایا گیا ہے جہاں مولائے متقیان، مشکل کشائے دو جہان، جانشین پیغمبر، محافظ قرآن و شریعت، فاتح خیبر و خندق مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب(ع) کا جشن ولادت باسعادت، نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے اور تمام مسلمان آپ کی الہی و آفاقی شخصیت کو نذرانۂ عقیدت پیش کررہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کا نشریاتی ادارہ حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر تمام عالم اسلام کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram