• شہید حسینی (رہ)، مشعل راہ

    شہید نے اپنی زندگی کی آخری پریس کانفرنس میں فرمایا کہ ہم اس نظام کو کب تک برداشت کرتے رہیں گے؟ جس نظام میں سپر طاقتوں کے مفاد کا خیال رکھا گیا ہو، جس نظام میں مغربی قوانین ہم پر مسلط ہوں، جس نظام میں مغربی تہذیب ہمارے گھروں میں، ہمارے معاشرے میں، ہمارے اسکولوں میں، غرض ہر جگہ روز بروز بڑھ رہی ہو۔ تو ہم نے احساس کیا کہ ہم جتنی جد و جہد کر لیں، انفرادی طور پر جتنی بھی کوشش کر لیں لیکن اگر یہ غلط اور فاسد نظام ہم پر مسلط ہے تو ہم اپنی جد و جہد میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکتے۔۔۔ ہم نے یہ طے کیا ہے کہ ہم پاکستان میں ایک اسلامی نظام قائم کریں گے۔ ہم کب تک بیٹھ کر یہ دیکھتے رہیں گے کہ ہمارے فیصلے واشنگٹن میں ہوں۔۔۔۔ نہیں نہیں اسلامی غیرت ہمیں یہ اجازت نہیں دیتی۔

    مزید ...
  • سعودی حکومت کے خاتمے کا امکان

    سعودی عرب میں حالات جس تیزی سے بدل رہے ہیں، اس سے آل سعود حکومت کا زيادہ دیر تک اقتدار میں رہنا مشکل نظر آتا ہے۔ انہی حالات و واقعات نے نہ صرف آل سعود کو خوفزدہ کر رکھا ہے بلکہ اب تو امریکہ کی تشویشوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ آل سعود کی اقتدار سے علیحدگی امریکہ کے لئے مصر اور تیونس سے زيادہ گراں ہے، اس لئے واشنگٹن بھی اس بادشاہی اور استبدادی نظام کو بچانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے۔ اس خطے میں امریکی پالیسیوں کو نافذ کرنے میں جو کردار آل سعود نے ادا کیا ہے، وہ کسی دوسری حکومت کے بس میں نہیں، البتہ یہ بات بھی ثابت شدہ ہے کہ امریکہ صرف اس وقت تک اپنے اتحادیوں کا ساتھ دیتا ہے جب وہ اسکے مفادات کے لئے مفید ہوں۔

    مزید ...
  • سنت نبوی میں والدین کے حقوق

    مسئلہ حقوق بالعموم اورحقوق والدین بالخصوص پیغمبر اکرم (ص) کی احادیث و نصائح کے ایک بڑے حصے پر محیط ہے اس کی وجہ قرآن کی متواتر تاکیدات و تنبیہات اور اجتماعی ضرورت ہے۔

    مزید ...
  • میرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائیگا

    یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ وہ شخصیت جس نے محرومین کو زبان عطا کی اور ظالم و جابر کو ببانگِ دہل ظالم کہنے کا شعور دیا اور دنیا بھر کے دانشوروں کے سامنے قیادت کا بے لوث معیار پیش کیا۔اس کا نام سید روح اللہ الموسوی الخمینی اورآج ہمیں بھی ان اسلامی جام میں’’ولایتی شراب‘‘پیش کرنے والوں سے چھٹکارے کا واحد راستہ راہِ امام خمینی (رہ) کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

    مزید ...
  • جمہوریت + آمریت = ماموریت

    ماموریت ذلیلانہ ترین نظام حکومت ہے اے کاش! پاکستان میں آمریت ہوتی ،اے کاش! پاکستان میں ملوکیت ہوتی ،اے کاش !اس ملک میں جمہوریت ہوتی، اے کاش! اس ملک میں استبداد کا دیو ہی جمہوری قبا پہن کر محوِرقص ہوتا، جو اس قوم پر ظلم تو کرتا لیکن فروخت نہ کرتا، اس ملک کو لوٹ تو لیتا لیکن دشمنوں کو نہ سونپتا، جو عوام کے حقوق چھپن لیتا لیکن اس قوم کے فرزندوں کو نا چیز ڈالروں کے بدلے موجودہ دور کے بردہ داری کے آقاﺅں کو فروخت نہ کرتا۔

    مزید ...
  • ابوذر زمان شیخ نمر باقر النمر

    یہ وہی الزامات ہیں جو ابوذر پر دھرے گئے اور اسے اسی بلاد حرمین میں ربذہ کی جانب بےدخل کر دیا گیا۔ یہ وہی الزامات ہیں جو یزید نے حسین (ع) پر دھرے، یہ وہی الزامات ہیں جو میثم تمار کو سن کر سولی پر جھولنا پڑا۔ ان الزامات کا تانا بانا اسی شاہی فکر سے جڑا ہوا ہے جو اپنے مخالفین کو راہ سے ہٹانے کے لیے ہر حربے کا استعمال کرتی ہے۔ مگر تاریخ سے آگاہ لوگ جانتے ہیں کہ ابوذر، میثم تمار اور حسین ابن علی (ع) کو مجرم ٹھہرانے والے معدوم ہو گئے اور وہ جو کل ملزم ٹھہرائے گئے تھے آج حق گوئی، استقلال اور حریت کا استعارہ قرار پائے۔

    مزید ...
  • وطن کی فکر کر نادان

    قومیں جب جمود اور سکوت کا شکار ہوجائیں تو ان پر ہر طرح کا ظلم ڈھایا جاتا ہے ، ایسی قوموں میں ظلم عام ہوجاتا ہے، نا انصافی بڑھ جاتی ہے ، امن و امان کا خاتمہ ہوجاتا ہے ، بھوک و افلاس کا منحوس سایہ چھا جاتا ہے ، یزید جیسے ظالم برسر اقتدار آجاتے ہیں ، بنو امیہ جیسے بیت المال کے لٹیرے قوم پر حاکم ہوجاتے ہیں ، عزت و ناموس لٹ جاتی ہے ، قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ، ملک غیر محفوظ ہوجاتا ہے ، ملت بے آبرو اور دین غیر محفوظ ہوجاتا ہے ۔

    مزید ...
  • فقیہ شہر عمامے کے پیچ و خم میں رہا

    کیا الیکشن اور انتخابی سیاست قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی راہ اور فکر سے مطابقت نہیں رکھتی، کیا ہم شہید حسینی (رہ) کے وارث نہیں کہلاتے اور امام راحل امام خمینی (رہ) نے پاکستانی عوام کو اپنے پیغام میں تاکید نہیں فرمائی کہ وہ علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے افکار کو زندہ رکھیں۔ اب اگر قومی پلیٹ فارم سے یہ جدوجہد کی جا رہی ہے تو اس میں روڑے اٹکانے کی کیا ضرورت ہے۔ اس ملک و ملت کے ساتھ ہونے والے ظلم اور ناانصافیوں کو روکنے کیلئے الیکشن و انتخابی عمل بھی ایک مؤثر ذریعہ ہے، پھر کیوں اس ذریعے کو صرف ملک و ملت دشمنوں کیلئے کھلا چھوڑا جائے۔ ان ملک دشمن فرقہ پرستوں کا راستہ نہ روکا جائے۔؟

    مزید ...
  • موسم کی تبدیلی اپنے باطن کی تبدیلی کے لیے بہترین موقع

    رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ہر نئے سال کے آغاز پرباطنی تبدیلیوں کی ضرورت پر تاکید کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ہر نئے شمسی سال کا عالم طبیعت و فطرت میں تبدیلی کے ساتھ آغاز ہوتا ہے ایک بہترین موقع ہے کہ انسان باطنی طور پر اپنے اندر تبدیلی لائےنیز روحانی ،معنوی فکری اور مادی امور کی اصلاح کرے ۔

    مزید ...
  • جوانوں کو گمراہی سے کیسے بچائیں؟

    آج کی دنیا میں ٹی وی، ریڈیو، انٹرنٹ، ویب سائٹیں انسانی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں ممکن نہیں ہے کہ انسان ان سے بطور کلی اَنٹچ ہو جائے اور اپنے آپ کو دور کر لے ایسے میں والدین یا گھر کے ذمہ دار انسانوں کا فریضہ یہ ہے کہ وہ بچوں، نوجوانوں اور جوانوں کو ایسی تربیت کریں کہ وہ خود بخود ان چیزوں سے دوری اختیار کریں جو ان کے دینی عقائد کی عمارت کو منہدم کر دیں یا اس میں دراڑ ڈال دیں۔ ٹیلیویژن کی دنیا ہو یا انٹرنٹ کی دنیا سب میں دور حاضر کے میڈیا کا ایک ہی ہدف ہے اور وہ یہ کہ نسل جوان کو دین سے دور کیا جائے۔

    مزید ...
  • آداب زندگی

    آگاہ رہو کہ عوام الناس کے ساتھ مذاق کرنا اپنی آبرو کو خطرے میں ڈالنا ہے اس لئے کہ انکا تمہارے ساتھ مذاق کرنا تمہاری شان میں گستاخی ہو گی۔

    مزید ...
  • تعجب ہے!

    حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری جو مدرسہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام پونچھ جموں و کشمیر ہندوستان کے پرنسپل، مجلہ نوائے علم کے سرپرست اور کشمیر میں اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے عضو ہیں ان کے قلم سے یہ مقالہ قارئین کی خدمت میں پیش ہے جو انہوں نے موجودہ مسلمانوں پر تعجب کی نگاہ سے مرقوم کیا ہے۔

    مزید ...
  • نذر حافی:

    کوئٹہ ناقابل شکست ہے

    میرے جنم سے پہلے ہی لوگوں نے یہ دونوں چراغ بجھا دیئے ہیں۔ یہ سوچتے سوچتے میری دونوں آنکھوں سے دو آنسو ٹپکے اور ان کی روشنی میں ۔۔۔ میں نے دشتِ تجرید میں وادی حرا کی بلندیوں سے جھک کر ایک مرتبہ جنت البقیع کی شکستہ قبروں پر نگاہ ڈالی۔۔۔ میری آنکھیں نم ہوگئیں اور میرے حلق میں جذبات کا سورج ڈوب گیا۔ میں نے کہا بی بی! آپ کے بابا نے ان وحشیوں کے درمیان آپ کی پرورش کی۔ آپ کے بابا (ص) آپ کے احترام میں اُٹھ کر کھڑے ہو جایا کرتے تھے، آپ کے بارے میں کہا کرتے تھے، یہ میری بیٹی، یہ میری فاطمہ (س) میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔۔۔ لیکن عرب کے یہ ظالم نہ اپنی بیٹیوں کے تقدس کو سمجھے اور ناں ہی انہوں نے آپ کا مزار گرانے سے کچھ شرم کی۔

    مزید ...
  • نذر حافی

    حاسد کیا کرتا ہے؟

    قرآنی تعلیمات کی روشنی میں جس طرح افراد کی ظاہری حرکت زندگی کا معیار نہیں ہے، اسی طرح اقوام اور تنظیموں کی ظاہری حرکت اور فعالیت بھی زندگی کی غماض نہیں ہے۔ حرکت کے ساتھ ساتھ یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ حرکت کی سمت کیا ہے، چونکہ یہ ممکن ہے کہ ایک شخص زندگی کی آغوش میں بیٹھا ہوا ہو، لیکن موت کی طرف حرکت کر رہا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی شخص موت کے سائے میں جی رہا ہو، لیکن زندگی کی طرف گامزن ہو۔

    مزید ...
  • اتحاد مسلمین اور اسلامی بیداری کے بعض نکتے

    ٭ وحدت مسلمين قرآن کا حکم ہے اور اس پر عمل کرنا واجب اور اس کو ترک کرنا حرام ہے / مذہب تشیع اور مذہب تسنن کا ایک ہوجانا محال ہے جبکہ شیعہ اور سنی کا ایک ہوجانا واجب ہے۔ یعنی دو مذاہب و مکاتب باقی رہیں گے اور ان کے درمیان علمی بحث جاری رہے گی لیکن بحث کو جھگڑے میں تبدیل کرنا حرام ہے۔

    مزید ...
  • 21 دسمبر کا فتنہ؛ دنیا کا اختتام قرآن کی نظر میں

    اور وہ کہتے ہیں: یہ (قیامت کا) وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو"، "کہہ دو! اس کا علم صرف خدا کے پاس ہے اور میں صرف آشکارا خبردار کرنے والا ہوں" اور جب پھر جب دیکھیں گے وہ اس کو قریب تو پگڑ جائیں گے چہرے ان لوگوں کے جنہوں نے کفر کیا تھا اور کہا جائے گا یہی تو ہے وہ جس کا تم تقاضا کرتے تھے۔

    مزید ...
  • حسین(ع) سب کا

    بلاشبہ کربلاکی عسکری جنگ کا نقشہ یزید اور اس کے حواریوں نے تیار کیا تھا لیکن کربلا کی فکری جنگ کا نقشہ امام نے تیار کیا۔آپ نے مدینے میں حاکم مدینہ کی طلب بیعت سے لے کر قیام ِ مکہ تک اور قیامِ مکہ سے لے کر میدان کربلا تک لمحہ بہ لمحہ واقعات کو حسنِ تدبر کے ساتھ ترتیب دیاہے۔

    مزید ...
  • اے محرم!

    اے محرم! تو خلق خدا کا وہ خونی غم و غصہ ہے جو ... سن لو اے محرم!

    مزید ...
  • پیغام کربلا کی تفہیم، ترسیل اور تطبیق

    یقیناً امام حسین علیہ سلام بمطابِقِ حدیث پیغمبر سفینہ النجاۃ [نجات کی کشتی] ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں۔ کہ محض نام حسین علیہ السلام کو ورد زباں رکھنے والے خواہ اس نجات کی کشتی کے مخالف سمت ہی محو سفر کیوں نہ ہوں ہر حال میں منزلِ نجات پر لنگرانداز ہوں گے! بے ریب و شک امام عالی مقام علیہ السلام پوری امتِ مسلمہ بلکہ اقوام کیلئے باعثِ نجات ہیں۔

    مزید ...
  • شریکِ جرم

    آج اسلام کو بھی مکار دشمنوں سے زیادہ نادان دوستوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے لیکن اسکا یہ مطلب بھی نہیں کہ اس ظاہری دشمن کو نظر انداز کر دیا جائے بلکہ اس دشمن کی شناخت اور مقابلہ انتہائی ضروری ہے۔

    مزید ...
  • واقعۂ مباہلہ اور خلافت اميرالمؤمنين (ع)

    امام رضا عليہ السلام نے اس اعتراض کا جواب يوں ديا ہے کہ اگر انفسنا سے مراد عام مسلمان مرد ہوتے اور علي عليہ السلام مراد نہ ہوتے تو پھر آيت ميں "ابنائنا" (ہمارے بيٹے)، ذکر کرنا ضروري نہ ہوتا کيونکہ ابنائنا خود بخود انفسنا ميں شامل ہوتے اور ابنائنا انفسنا ميں شامل ہوتا اور يہ اس بات کي دليل ہے کہ انفسنا سے مراد ايک خاص مرد ہے اور وہ خاص مرد اميرالمؤمنين عليہ السلام کے مبارک وجود کے سوا کوئي بھي نہيں ہے-

    مزید ...
  • شام کا بحران:

    امریکہ نے اردوگان کو دلدل کے بیچ چھوڑا کیوں؟ / ترکی پڑوسیوں کا دوست نہ رہا

    شام کا بحران ایک دلدل ہے جس نے ترک وزیر اعظم کو بھی نگل لیا؛ وہ جو شام کے خلاف ابتدائے بغاوت و جارحیت سے لے کر ابھی تک بحران کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے تھے نام نہاد سیرین نیشنل کونسل پر امریکی تنقید کے بعد اپنے تمام تر منصوبے خاک میں ملتے ہوئے دیکھ رہے ہیں/ فائنشل ٹائمز کے تجزیہ نگار نے مشرق وسطی کی صورت حال اور اس صورت حال میں ترکی کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ترکی مزید اپنے پڑوسی ملکوں کا دوست نہيں ہے۔

    مزید ...
  • من الظلمات الی النور ۔۔۔

    بعثتِ نبوی (ص) سے قبل کا وقت، دورِ جاہلیت کہلاتا ہے کہ جس میں تمام معاشرہ طرح طرح کی برائیوں میں مبتلا تھا۔ یہاں جہالت اور جاہلیت کا فرق واضح رہے کہ اس دور کے لوگ جاہل قطعا نہ تھے بلکہ مختلف علوم، فنون و ادب مثلاً اختر شناسی، فنونِ حرب وشاعری وغیرہ میں ملکہ رکھتے تھے۔ خاص کر ادب کی صنف شاعری میں عرب کا بچہ بچہ ماہر تھا۔ یہی وجہ ہے کہ کلامِ پاک جو اس دور میں نازل ہوا، دیگر جہات کے علاوہ اصنافِ ادب کا بھی بہترین نمونہ ہے۔ لیکن اتنا علم و ادب رکھنے کے باوجود اس دور کے عرب جن معاشرتی برائیوں میں مبتلا تھے اور جن کی بیخ کنی کی خاطر خدا نے حضرت ختمی مرتبت (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کو مبعوث فرمایا، کے باعث وہ عالِم کہلانے کے بجائے جاہل مشہور ہوئے۔ اور ان ہی میں سے ایک بہت پڑھا لکھا اور معاملہ شناس انسان اس قدر پستی کا شکار ہوا کہ اپنے اصل نام عمرو بن ہشام کی بجائے تاقیامت ابُوجہل کے نام سے مشہور ہوگیا۔

    مزید ...
  • القدس العربی:

    کیا تمام عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کے کیمپ میں چلے گئے ہیں؟

    ایک عرب اور مسلم فرد کی حیثیت سے انسان اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکتا جب وہ دیکھتا ہے کہ فلسطین کو عالم اسلام کی آغوش سے اغوا کئے جانے کے بعد فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف صہیونیوں کے جرائم کا آغاز ہوا ہے اور ہر لمحہ اس کی وسعتوں میں اضافہ ہورہا ہے ہے۔

    مزید ...
  • انسان کو بیدار تو ہولینے دو؛

    دوستو! لیس ہوجاؤ غیرمنظم جنگ کے ہتھیاروں سے

    حکایت ہے کہ کسی صاحب نے اپنے غلام کو چور پکڑنے کے لئے بھیجا۔ غلام تھوڑی دیر بعد ہانپتا ہوا خالی ہاتھ واپس آیا۔ صاحب نے پوچھا: خالی ہاتھ کیوں آیا؟ کہنے لگا: وہ اپنے لئے بھاگ رہا تھا اور میں آپ کے لئے بھاگ رہا تھا لہذا وہ جیت گیا اور میں ہار گیا۔ ہمیں ان میں سے نہیں ہونا چاہئے جو اپنے لئے بہتر دوڑتے ہیں!

    مزید ...
  • اے مسلمانو! قدس مدد کے لئے پکار رہا ہے

    اے مسلمانان عالم! کیا آپ کے پاس سطحی اور غیر اہم کاموں سے فرصت ہے؟ کیا دشمن کی بساط پر کھیلنے اور اپنے بھائیوں کو تکفیر اور قتل کرنے اور بھائی کا گلا کاٹنے سے کوئی فرصت ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ دشمن نے اسی لئے ہميں لڑا رکھا ہے کہ وہ ہمارے قبلہ اول اور قبلہ موجود پر نظر رکھتا ہے؟ وہ جانتا ہے کہ ...

    مزید ...
  • نیٹو کا ترکی اور امت اسلامی کی قیادت!

    ترکی کی حکمران جماعت کا چند ہزار افراد پر مشتمل کانگریس جاری ہے اور اس کانگریس میں مصر کے صدر المرسی، عراق کے پھانسی یافتہ مفرور سابق صدر طارق الہاشمی، حماس کے خالد مشعل اور کئی دیگر افراد نے شرکت کی ہے۔

    مزید ...
  • قطر ـ سعودی اختلافات؛

    آل سعود اور آل ثانی دو جڑواں دو دشمن

    بلاد الحرمین پر مسلط آل سعود اور قطر پر مسلط آل ثانی خاندان علاقے میں کردار ادا کرنے کے لئے یکسان انداز سے مسابقت کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور ان کے مقاصد کافی حد تک مشترک نظر آرہے ہیں لیکن ان کے بہت سے مسائل پر اختلافات بھی ہیں۔

    مزید ...
  • اولاد کی تربیت میں محبت کا کردار

    انسان محبت اور توجہ کا بھوکا ہوتا ہے۔ محبت اور توجہ دلوں کو حیات بخشتی ہے۔ جو انسان خود کو پسند کرتا ہے وہ چاہتا ہے کہ لوگ بھی اسے پسند کریں۔ محبت و چاہت انسان کو شادمان اور خوشحال کرتی ہے۔ محبت ایک ایسا جزبہ ہے جو استاد و شاگرد دونوں کے دلوں پر مساوی طور پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر انسان کسی کو چاہتا نہیں ہوگا، پسند نہیں کرتا ہوگا تو اس کی تربیت کیسے کر سکتا ہے۔

    مزید ...
Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram