• انا کا معرکہ ہے یہ وجود کی جنگ ہے

    کہنے کا مقصد صرف اتناہے کہ مسلمان آرایس ایس اور بی جے پی کے خوف سے کسی سیاسی جماعت کی حمایت باالکل نہ کریں بلکہ وہ اپنی سیاسی حیثیت منوانے کی جدوجہد کریں۔

    مزید ...
  • مار خور جانور اور نام خور حکومت کی مماثلت اور موجودہ ہندوستان

    یہ مسلسل ناموں کی تبدیلی بتا رہی ہے کہ مارخور حکومت کے پاس ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے جو ہندوستانی عوام کی فکری تعمیر کر سکے، علمی اور اقتصادی طور میں ہمیں آگے بڑھا سکے خاص کر اتر پردیش کے غریب عوام کو کچھ دے سکے.

    مزید ...
  • آرزو نہیں، زمینی حقیقت؛

    امریکی سلطنت کا قطعی زوال عنقریب

    اگر ہم قبول کریں کہ گذشتہ چالیس برسوں کے اہم ترین عالمی تنازعہ کو انقلاب اسلامی اور امریکہ کے درمیان تھا تو دنیا کو بھی، مغربی ایشیا کو بھی، ملت ایران کو بھی اور ولائی مسلمانوں کو بھی ایک نہایت خوبصورت اور روشن افق نظر آئے گا۔ اس قابل مطالعہ موضوع کی بنیاد پر، دنیا میں امریکہ کا انحطاط و زوال قطعی اور حتمی اور الہی اقدار کی قیادت میں، انسانی فطرت کے عین مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح کی نو ظہور قوتوں کا معرض وجود میں آنا ایک زمینی حقیقت ہے۔

    مزید ...
  • دشمنوں کی سازشوں کے انکشاف میں مصنفین اور ناشرین کا کردار اہم: ڈاکٹر ولایتی

    ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ استقامت کا محاذ، استکبار کی مخالفت، توسیع پسندی کا مقابلہ اور منھ زوری کا مقابلہ امریکہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ وہ بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کی ہر طرح کی حمایت کرتا ہے۔

    مزید ...
  • ایک دینی فریضہ: حقیقی دشمن کی پہچان

    پس ہمارے خیال میں دشمن وہ ہے جو قلبی طور آپ سے دشمنی کرتا ہے، عمل میں دشمنی کرتا ہے، جارحیت کرتا ہے، ظلم و ستم روا رکھتا ہے، آپ کے لئے تکلیف و اذیت و آزار کے اسباب فراہم کرتا ہے، آپ کو ترقی سے روکتا ہے اور آپ کی ترقی کے راستے بند کردیتا ہے۔

    مزید ...
  • جمال خاشقجی، آزادی اسٹیڈیم اور بالفطرہ جھوٹے

    بنی سعود کا دعوی ہے کہ ایران میں امن نہیں ہے! اس بنی سعودی دعوے کی بنیاد پر انھوں نے چند برسوں سے ایرانی فوٹبال کو بعض میچوں کی ميزبانی سے محروم کردیا ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے حتی کہ اپنے ہی ملک کے باشندے کی لاش تک پر رحم نہیں کیا۔

    مزید ...
  • ایک موٹا اعتراف؛

    امریکی سلطنت کا انحطاط و زوال یقینی

    اگر تاریخ ہمیں یہی بات بتا دے کہ “ہر سلطنت (Empire) کا اپنا ایک دور ہوتا ہے” تو منہ سے بڑے سامراجی نوالے اٹھانا ایک رو بہ زوال سلطنت کے زوال کی علامت ہیں۔ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ قومیت کی بنیاد پر عالمگیر شدہ دنیا کو امریکی سرمایہ داری (American Capitalism) کے واسطے سے اپنے ساتھ ملا دیں۔

    مزید ...
  • جنگ یمن کے اگلے تین حساس ہفتے

    خاشقجی کے قتل کے واقعے کے بعد ایک بار پھر مختلف اہم مسائل کو سرانجام تک پہنچانے کے سلسلے میں بنی سعود کی انتظامی اہلیت متنازعہ بن گئی اور بنی سعود ـ بنی نہیان کی مسلط کردہ جنگ کے بیرونی حامیوں ـ یعنی امریکہ، فرانس اور برطانیہ ـ کے درمیان یہ بحث چھڑ گئی کہ بنی سعود اپنی نااہلی اور "گندی کاروائی Dirty operation" کے ذریعے مغرب کو مختلف بحرانوں کے انتظام سے روک رہے ہیں۔

    مزید ...
  • خانہ جنگی کی طرف بڑھتا ہوا ہندوستان

    آزادی کے بعد سے لیکر اب تک یرقانی تنظیمیں مسلسل اس تگ و دو میں تھیں کہ کسی طرح ہندوستان کے اقتدار پر ان کا تسلط ہوجائے تاکہ وہ اپنے منصوبوں کو عملی شکل دے سکیں ۔اس کے لئے انہوں نے جی توڑ محنت کی ،کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

    مزید ...
  • ہندوستان میں سی بی آئی کا حالیہ تنازعہ پنجرے میں قید طوطا یا گدھ؟

    پنجرے کا طوطا جب تک اپنے مالک کی گاتا ہے تب ہی تک اسکی چلتی ہے جب تک اپنے مالک کی زبان بولتا ہے تبھی تک اسے دانا پانی بھی ملتا ہے لیکن جب وہ من مانی کرنے لگے تو مالک اسے جا کر بیچ آتا ہے ، فی الحال بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے موجودہ بحران میں حکومت نے نہ صرف براہ راست مداخلت کی ہے بلکہ موجودہ سربراہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ایک نیا سربراہ بھی مقرر کر دیا۔

    مزید ...
  • پاکستان میں اسرائیلی طیار ہ کس مشن کے تحت؟

    پاکستان اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات نہیں ہیں اس لیے دونوں ممالک میں کیے گئے رجسرڈ طیارے ایک دوسرے کی فضائی حدود میں نہیں آ جا سکتے۔چنانچہ بی بی اردو نے اس سلسلہ سے پوری تفصیل دی ہوئی ہے کہ ” اگر ایک اسرائیلی رجسٹرڈ طیارے کو دہلی یا امرتسر جانا ہو تو اسے چینی یا پھر بحیرہ عرب کی فضائی حدود سے ہوتے ہوئے پاکستانی حدود سے بچ کر جانا ہو گا”۔

    مزید ...
  • سیاست کے قہقوں کے درمیان” گمشدہ آواز “

    اب شاید سر جوڑ کر سارے شیطان اس لئے بیٹھے ہیں کہ ایک ایسا مشترکہ پلاٹ تیار ہو جس کے تحت ہمارا بھرم بھی رہ جائے اور وہ مقاصد بھی حاص ہو جائیں جو ایک دس لاکھ یمنیوں کے برابر کسی ایک فرد کے قتل سے ہو سکتے ہیں اب یہ تو وقت ہی بتائے گا امریکہ یورپ و ترکی سمیت کس کو اس صحافی کے قتل سے کیا ملا اور کس کے نام کتنے تیل کے کنویں الاٹ ہوئے سودا کتنے میں ٹہرا۔

    مزید ...
  • نئے پاکستان سے نئے سعودی عرب کی توقعات/ کرائے کے سپاہیوں کا کردار اب تبدیل ہونا چاہیئے

    حکومت کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ سعودی یاری کے زعم میں پاکستان کے ہاتھ بھی بیگناہوں کے خون سے رنگین نہ ہو جائیں۔ نیا پاکستان اور نئے شاہ سلمان کے نئے سعودی عرب میں اب کچھ نیا ہی ہونا چاہیئے، وہ پرانی باتیں اور کرائے کے سپاہیوں کا کردار اب تبدیل ہونا چاہیئے۔

    مزید ...
  • عرب کے سرکش اونٹ کی آخری کروٹ

    گر محمد بن سلمان نے ماضی کے عبرتناک واقعات سے استفادہ نہیں کیا تو اس بار انھیں بھی ان کی سلطنت کے جاہ جلال کے ساتھ استعماری طاقتیں ہمیشہ کے لئے خاک میں ملا دیں گی، اور عرب کے عربتانک واقعات کے باب میں ایک اور باقیات کا اضافہ ہوجائے گا۔

    مزید ...
  • سعودیوں کا خاکروب، اجرت 460 ارب ڈالر

    کچھ دن قبل ٹرمپ نے بادشاہ سلمان کے ساتھ بات چیت کے بعد جب ٹرمپ نے جمال خاشقجی کا قتل سرکش اور خودسر افراد کے سر تھونپ دیا تو گویا اسی وقت دنیا والوں کو اس بات کا ادراک کرلینا چاہئے کہ "سودا ہوچکا ہے"

    مزید ...
  • برصغیر کا خاص جغرافیائی ـ سیاسی محل وقوع اور علاقے پر اس کے گہرے اثرات

    برصغیر کے اندرونی عدم استحکام اور اس کے جیوپولیٹیکل ممالک کے آپسی روابط کو مخدوش کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر ہی کافی ہے۔ اس لیے کہ برصغیر کی سلامتی دو پڑوسی ملک ہند و پاک کے باہمی روابط سے وابستہ ہے۔ بھارت اور پاکستان اس خطے کے دو اہم ممالک ہیں جو برصغیر کی تقدیر کو بدلنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔۔۔

    مزید ...
  • قطری و فرانسیسی ذرائع:

    بن سلمان کے خلاف بین الاقوامی نیز بنی سعود کی حرکت پذیری/ متبادل کون ہوگا

    ایک قطری ویب گاہ نے ترکی میں مشہور سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد بین الاقوامی سطح پر بھی اور اندرون خانہ بھی، سعودی ولی عہد ایم بی ایس کا اقتدار ختم کرنے کے سلسلے میں حرکت پذیریوں کا دعوی کیا ہے۔ / خلیح آنلائن کے مطابق احمد بن عبدالعزیز اور لو فیگارو کے مطابق خالد بن سلمان متبادل ہوسکتا ہے۔

    مزید ...
  • عالمی تیل مافیا، استعماری دھمکیاں اور ہندوستان

    ایران پر آمرانہ امریکی پابندیوں کے بعد عالمی بازار میں کچّےتیل کی قیمتیں دن بہ دن اچھال پر ہیں ۔تیل مافیا جو عالمی منڈی پر قابض ہے اسکے پاس بھی بے تحاشا دولت بٹورنےکا سنہری موقع ہے ۔یہ مافیائی نظام دنیا کے لئے کوئی پراسرار نظام نہیں ہے بلکہ وہی عالمی استعمار ہے جو ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی منصوبہ بندیوں میں ملوث ہے۔

    مزید ...
  • ایران کی طرف پلٹ آنے کی سعودی آمادگی!

    مسٹر ٹرمپ نے جتنا چاہا سعودیوں کو لوٹا؛ کھربوں ڈالر کا اسلحہ انہیں زبردستی فروخت کیا 460 ارب ڈالر کا ہتھیاروں کا سودا کیا اور ساتھ ہی ان کی تحقیر، تذلیل اور توہین کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا؛ پھر سعودیوں نے ایک عجیب غلطی کا ارتکاب کرتے ہوئے اپنے حامی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی قونصلیٹ کے اندر بلوا کر اغوا یا درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کیا جس کے بعد امریکی صدر نے پہلی بار سعودیوں کو شدید سزا کی وعید دے کر آخرکار سعودیوں کی میٹھی نیندوں کو خوفناک سپنوں میں تبدیل کردیا۔ (1)

    مزید ...
  • جمال خاشقجی کا قتل اور امریکہ کا بنی سعود سے خون بہا کا مطالبہ!

    امریکی حکام کی یہ منطق ایک بار پھر ہمیں اس حقیقت کی یاددہانی کرواتی ہے کہ امریکہ میں “انسانوں کی جان” باقی اشیاء کی طرح تجارت کا ذریعہ ہے اور اس کی ایک خاص قیمت ہے جو اگر چکا دی جائے تو اسے لیا جا سکتا ہے۔

    مزید ...
  • اخبار رأی الیوم نے لکھا:

    ایران کی قوت دشمنوں کے ہاں قابل احترام، لیکن عرب حکمران کی آبرو دوستوں کے ہاں بھی غیر محفوظ

    ایران کو دیکھئے کہ کس طرح عسکری میدانوں میں اتر کر کامیابی حاصل کرکے اپنے تُرپ کے پتّوں کی تعداد بڑھا رہا ہے اور سفارت کاری کے میدان میں بھی اپنے رقیبوں کے ہاں اپنی آبرو کو محفوظ بنائے ہوئے ہے، لیکن ہم عرب دنیا میں کسی کے ہاں بھی قابل احترام نہيں ہیں۔

    مزید ...
  • عبدالباری عطوان:

    نیتن یاہو جنرل سلامی کا مشورہ سنجیدہ لے لے

    مشہور عرب اخبار نویس “عبدالباری عطوان” نے لندن سے شائع ہونے والے اخبار “رای الیوم” میں لکھا: ایران اور حزب اللہ اسرائیلی خطرے کے مقابلے میں زبردست تسدیدی قوت کے حامل ہیں، چنانچہ ہم یہودی ریاست کے وزیر ا‏عظم نیتن یاہو کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کی سپاہ پاسداران کے نائب کمانڈر انچیف جنرل سلامی کے اس مشورے کو سنجیدہ لے لے کہ “بحیرہ روم میں تیرنے کی تربیت حاصل کرو”۔

    مزید ...
  • پٹرو ڈالر دے کر آبرو خریدنا محال / ٹرمپ کے طعنے کب تک قابل برداشت ہیں؟

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست میسیسیپی میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا: میں نے سعودی بادشاہ کو خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ "ہم تمہاری حفاظت کرتے ہیں کیونکہ تم امریکی حمایت کے بغیر ممکن ہے کہ دو ہفتوں تک بھی نہیں جی سکوگے؛ چنانچہ تم اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ کرو"۔ [اور مزید امریکی ہتھیار خریدو]۔

    مزید ...
  • جانوروں کی طرح جنسی تعلق قائم کرنے کی آزادی

    حقیقت حال یہ ہے کہ دفعہ ۳۷۷ اور دفعہ ۴۹۷ کو ختم کرکے عدلیہ نے ہندوستان میں زنا اور ہم جنس پرستی کی راہیں کھول دی ہیں۔نئےقانون کے مطابق بیوی شوہر کی ملکیت نہیں رہی اورنہ شوہر پر بیوی کا کوئی حق رہتاہے ۔اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کے ہوتے ہوئے اپنے ہی گھر میں کسی غیر عورت کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتاہے تو بیوی کو استغاثہ کاحق حاصل نہیں ہے

    مزید ...
  • حیوانیت زدہ معاشرے کی جنسی تہذیب

    ہندوستان کی موجود حکومت کے اس اختلاجی رویہ نے ہندوستان کی گنگا جمنی معاشرت اور اس کے تہذیب و تمدن کی گردن پر اپنے پاؤں رکھ دیئے ہیں ۔جس کی وجہ سے سینے میں گھٹن کا شدید احساس تو ہورہا ہے۔

    مزید ...
conference-abu-talib
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram