پاکستانی ایس ایچ او کا عزاداران حسین(ع) سے توہین آمیز سلوک

  • News Code : 786603
  • Source : islamtimes
Brief

ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ میں تشویش پائی جاتی ہے کہ کوٹلی لوہاراں کے جلوس کے شرکاء کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ میں رکھا گیا جس کے ایس ایچ او رانا ذوالفقار نے بانی جلوس ذوالفقارشاہ کو برہنہ کرکے اس پر بہیمانہ تشدد کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سیالکوٹ کے گاوں کوٹلی لوہاراں میں عاشورہ محرم کوجلوس نکالنے والے عزاداروں سے تھانہ کینٹ میں ہونے والے غیر انسانی توہین آمیز سلوک اور ایس ایچ او کی بدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف، آئی جی پولیس سے واقعہ کا فی الفور نوٹس لینے اور تمام اسیران کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ علما کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ملت جعفریہ میں تشویش پائی جاتی ہے کہ کوٹلی لوہاراں کے جلوس کے شرکا کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ میں رکھا گیا جس کے ایس ایچ او رانا ذوالفقار نے بانی جلوس ذوالفقارشاہ کو برہنہ کرکے اس پر بہیمانہ تشدد کیا، اس کی توہین کی اور اہل بیت عظام کے بارے میں بکواسات کرتا رہا۔ ایسے متعصبانہ اور گستاخانہ رویے قطعی طور پر برداشت نہیں کئے جاسکتے۔ ہم آئی جی پنجاب اور ڈی پی او سیالکوٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایس ایچ او رانا ذوالفقار کے خلاف توہین مذہب اور تشدد کے مقدمات درج کرکے اسے گرفتار کیا جائے۔ اور وزیراعلیٰ بھی غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیں، ورنہ احتجاج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عزاداری کے تحفظ کے لئے ملت جعفریہ کا ہر کارکن اپنی جانیں بھی قربان کرانے کے لئے تیار ہے، پولیس کے ظالمانہ سلوک پر احتجاج کریں گے اور عزاداری کو جاری رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram