پاکستان کے وزیراعظم نواز نواز شریف پاکستان کو سیاسی تنہائی کی طرف لے جارہے ہیں

  • News Code : 786596
  • Source : express
Brief

پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کو سفارتی تنہائی کی جانب لے جارہے ہیں جب کہ سول ملٹری تعلقات میں بھی کشیدگی دکھائی دے رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کو سفارتی تنہائی کی جانب لے جارہے ہیں جب کہ سول ملٹری تعلقات میں بھی کشیدگی دکھائی دے رہی ہے۔ پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے بات کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جب تک ملک کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے اس وقت تک بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز سے نہیں اٹھایا جاسکتا، افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں وزیرخارجہ موجود نہیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کو سفارتی تنہائی کی جانب لے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1999 میں سول ملٹری تعلقات اچھے تھے تاہم اس وقت سول ملٹری تعلقات کشیدہ دکھائی دے رہے ہیں جس کی وجہ ناقص طرز حکمرانی کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے کیوں کہ آرمی صرف پاکستان کا بھلا چاہتی ہے اور آرمی میں رہ کر وہاں سے حالات زیادہ بہتر دکھائی دیتے ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملٹری اس وقت نوازشریف سے خوش دکھائی نہیں دے رہی کیوں کہ پاکستان کے حالات اس وقت اچھے نہیں ہیں، عوام بدحالی کا شکار ہے اس لیے آرمی بھی خوش نہیں ہوگی، جب حکومت پر کرپشن کے الزامات ہوں اور ملک کے مفاد میں غلط فیصلوں کے علاوہ منفی باتیں ہورہی ہوں تو سب کو لگتا ہے آرمی حکومت کے خلاف ہے لیکن آرمی صرف پاکستان کے ساتھ ہے وہ ہمیشہ پاکستان کا بھلا چاہتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کی خبر جس شخص نے لیک کی اسے پکڑنا چاہیے، صحافی کا کام ہی خبر دینا ہوتا ہے لیکن اس خبر سے فوج ، حکومت اور سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا کیوں کہ سول اور ملٹری مل کر ہی ملک چلاتی ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram