ملائیشیا کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے اٹھارہ افراد ہلاک

ملائیشیا کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے اٹھارہ افراد ہلاک

مقامی پولیس افسر کے مطابق یہ کشتی جس میں ترانوے افراد سوار تھے ملائشیا سے سنگاپور کے جنوب میں واقع انڈونیشیا کے جزیرے بٹام جا رہی تھی۔ یہ حادثہ سنگاپور اور بٹام کے درمیان پیش آیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مقامی پولیس افسر کے مطابق یہ کشتی جس میں ترانوے افراد سوار تھے ملائشیا سے سنگاپور کے جنوب میں واقع انڈونیشیا کے جزیرے بٹام جا رہی تھی۔ یہ حادثہ سنگاپور اور بٹام کے درمیان پیش آیا۔

انہوں نے اٹھارہ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتالیس افراد کو بچا لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ آیا وہ زندہ ہیں یا ہلاک ہو گئے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، جبکہ اس میں تارکین وطن ورکرز سوار تھے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں سترہ  ہزار سے زائد جزائر موجود ہیں جس کے باعث نقل و حمل کا زیادہ تر دارومدار کشتی کے ذریعے سفر پر ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اس طرح کے واقعات بھی پیش آتے رہے ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں بھی انڈونیشیا کے سمندر میں اونچی لہروں کے باعث کشتی الٹنے کے واقعے میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram