چین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں بم دھماکہ

چین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں بم دھماکہ

چین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پوڈونگ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے اتوار کے دن ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ ایک شخص نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک بوتل شنگھائی میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پودونگ میں پھینکی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

بم کو ناکارہ بنانےوالے ماہرین اس شخص کے سامان جانچ پڑتال کر رہے ہیں جس نے بین الاقوامی ہوائی اڈے پودونگ میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک بوتل پھینکی تھی۔

اس بیان کے مطابق حملہ آور شخص نے بوتل پھینکنے کے بعد چاقو سے خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ چینی حکام کا کہنا ہےکہ حملہ آور شخص اس وقت ہسپتال میں داخل ہے اور اس کی حالت خطرے میں ہے۔

.......
/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram