نور القرآن ٹرسٹ کی جانب سے

قرآن اور دھشتگردی کے عنوان سے قم میں سیمینار کا انعقاد

قرآن اور دھشتگردی کے عنوان سے قم میں سیمینار کا انعقاد

پاکستان کے نورالقرآن ٹرسٹ کی جانب سے قم المقدسہ میں بروز اتوار ’’قرآن اور دھشتگردی‘‘ کے عنوان سے ایک علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے نورالقرآن ٹرسٹ کی جانب سے قم المقدسہ میں بروز اتوار ’’قرآن اور دھشتگردی‘‘ کے عنوان سے ایک علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
یہ سیمینار جو پیغمبر اسلام(ص) کی بعثت کے مبارک ایام میں منعقد کیا گیا اس میں حوزہ علمیہ قم کے طلاب اور فضلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام کے آغاز میں تلاوت قرآن کریم کے بعد نورالقرآن ٹرسٹ کے اھم عہدہ دارحجۃ الاسلام و المسلمین جناب شاہ حسین موسوی نے دھشتگردی اور تکفیریت کے تاریخی پس منظر کو بیان کرتے ہوئے قرآن اور اہلبیت (ع) کی تعلیمات کو اس دھشتگردی کے مقابلے میں بہترین راہ حل قرار دیا۔
 اس پروگرام کے دوران نورالقرآن ٹرسٹ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین جناب مداح حسین مخلصی نے ادارہ کی فعالیت کے عنوان سے ایک مختصر رپورٹ پیش کی۔
سیمینار قرآن اور دھشتگردی کے اصلی مقرر حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد علی رضایی اصفھانی نے سیمینار کے آخر میں قرآن اور دھشتگردی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم کی نظر میں پرامن زندگی کے اصول بیان کئے اور کہا کہ اسلام کسی بھی صورت میں تشدد پسندانہ زندگی کی تائید نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کای اصل و اساس امن و شانتی پر قائم ہے جنگ اسلام میں ایک ضرورت کے طور پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کائنات کا نقطہ آغاز ’’سلام‘‘ سے ہے ’’سلام‘‘ اللہ کے اسمائے حسنی میں سے ایک نام ہے اور اس کا انجام بھی سلام پر ہے جو بہشت ہے قرآن کریم کا نزول بھی ایسی شب میں ہوا جو سلام ہے اور جس نبی پر ہوا وہ نبی رحمت ہے ایسے میں جب اسلام مکمل طور پر امن و سلامتی کا پیغام ہے تو پھر مسلمانوں میں تشدد پسندی اور دھشتگردی کیوں ہے؟
انہوں نے دھشتگردی اور انتہا پسندی کی بنیادی وجہ جہالت اور دینی تعلیمات سے ناآشنائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلمانوں کے درمیان انتہاپسندی کو ختم کرنے کے لئے دینی روشنی پیدا کرنا ہو گی اسلام کی حقیقی تعلیمات اسلامی سماج سے دھشتگردی کی وبا کو دور کر سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram